خبریں

نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں‌نے بین الاقوامی صوفی ازم کانفرنس میں شرکت کی، معروف سکالر سید اکبر کاظمی نے مقالہ پیش کیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور فرانس کے تعاون سے تصوف ، صوفی از م پر ہونے والی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر ہو گیا جس میں سنٹرل ایشیا اور دنیا بھر سے محقیقن ، علماء ، سکالرزاور طلبہ نے شرکت کی کانفرنس کا مقصد پرفتن دور میں تصوف اور اولیا اللہ کے تعلیمات کو عام کرنا تھا اس کانفرنس سنٹرل ایشیا میں دن اسلام کی تبلیغ کر کے اشاعت اسلام میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اللہ کے ولیوں کا تذکرہ اور انکی خدمات کو سراہا گیا اور انکی روش اختیات کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اس میں پاکستان کے شمالی علاقہ سے مشہور و معروف سکالر سید اکبر کاظمی اور نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن ( این والی ایف) فیصل آباد ریجن کے عہدیداروں نے شرکت کی سید اکبر علی کاظمی نے تصوف اور اولیاء صوفیہ نوربخشیہ کے خدمات کے حوالے سے انتہائی شاندار مقالہ پیش کیا مقالے میں برصغیر پاک و ہند میں بلخصوص کشمیر و بلتستان میں شاہمدان کے تعلیمات پر روشنی ڈالی مساجد اور خانقاہوں کے تعمیرات اور عبادات کے حوالے سے حاصل سیر گفتگو کیا اس کے علاوہ سید اکبر نے کہا کہ گانچھے دنیا بھر اس وقت امن کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے جس کی وجہ تصوف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ امن پوری دنیا کے لئے رول ماڈل ہے گانچھے کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہے وہاں کے کسی تھانے میں قتل کے ایف آر درج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر اور اس کے طول و عرض میں حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی ، حضر ت میر سید محمد نوربخش اور حضرت میر شمس الدین عراقی بت شکن کے علمی معاشرتی ، ادبی اور دینی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالا ۔ اس موقع پر سید اکبر کاظمی کے مقالے سے متاثر ہو کر شرکاء محفل نے صوفیوں کے عظیم جماعت سلسلہ ذہب صوفیہ نوربخشیہ کے اولیاء کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلتستان آکر بزگان تصوف کے تعلیمات پر تحقیق کرنے کی عظم کیا کچھ محقیقن نے تعلیمات صوفیہ نوربخشیہ میں پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا کانفرنس میں پروفیسر ذاکر حسین ذاکر کا لکھا ہوا مقالہ بھی پیش کیا گیا اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہمدان کے نام سے منسوب شاہمدان تحققاتی ادارتی برائے تصوف کے بانی اور دور حاضر کے عظیم محقق انجینئر محمد یعقوب کو سویڈن میں موصول ہوئی انہوں نے پاکستان سے مذہب حقہ کے اسکالرز اور محققین کو دعوت دی اور ہماری نمائندگی سے کانفرنس میں تصوف کے تعلیمات کو تقویت ملی کانفرنس کے اختتام پر تمام مقالہ نگاروں اور محققین کو شیلڈ دیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button