اموات

چٹورکھنڈ مسجد کے خطیب قاضی علی اکبر علالت کے بعد وفات پاگئے

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ مشہور عالم دین، مدرس،خطیب جامع مسجد چٹورکھنڈ قاضی علی اکبر دارفانی سے کوچ کرگئے،مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے،آبائی قبرستان کو چدہ میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم قاضی علی اکبرجا معہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے فارغ التحصیل تھے اور چٹورکھنڈ کے مرکزی جامع مسجد میں چالیس سال تک خطیب کی حیثیت سے خدمات انجام دیں،اس کے علاوہ مرحوم ہائی سکول چٹورکھنڈ میں اسلامیات کے ٹیچر کی خدمات بھی انجام دے رہے تھے علاقے کے ہزاروں لوگ ان کے دینی علوم سے مستفید ہوچکے ہیں،بین المسالک ہم آہنگی کے لئے ان کا کردار برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے علاقے کا امن برقرار رکھنے میں مثا لی کردار ادا کیا۔مرحوم کے نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔مرحوم کی نماز جنازہ دارالعلوم غذر کے مدرس مولاناحبیب الللہ نے پڑھائی۔مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے،نو بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button