خبریں

تحصیل یاسین میں‌جشن نوروز شاندار طریقے سے منائی گئی، ثقافتی پروگرامز کا انعقاد

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں جشن نوروز کے حوالے سے بالائی علاقہ ہندور میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں یاسین بھرسے ہزاورں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔تقریب میں مشیربرائے سی ایم گلگت بلتستان غلام محمد بطور مہمان خصوصی جبکہ دیگرمہمانوں میں صدر اسماعیلی لوکل کونسل سیلگان راشد خان، اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن ،تحصیلدرا یاسین بھی شریک ہوے ۔تقریب کا اہتمام ایل ایس او سیلگان نے کیا تھا ۔تقریب میں شرک لوگوں نے جشن نورز کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کی۔ مختلف گاوں سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوے، جبکہ علاقائی تلوار ڈانس اور دیگر تفریحی آئٹمز سے علاقے کے مکین خوب لطف اندوز ہوے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں مشیربرائے سی ایم جی بی غلام محمد نے کہا کہ آج جشن نوروزکے موقع پر میں تمام اہلیان یاسین کو دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہندور لالک جان نشان کا علاقہ ہے لالک جان نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یاسین کے عوام نے مجھے خدمت کا موقع دیا ہے چاہے میں اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں میں عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے اپنا کردارادا کرتا آیاہوں ۔ہم نے علاقے کی تعمیروترقی کے لیے جو کچھ کیا ہے علاقے کے عمائدین کے مشاورت سے کیا ہے ہمیں اپنے کاموں کو گن گن کے اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔جب بھی عمائدین نے علاقے کی ترقی کے لیے جوڈیمانڈ کیا ہم نے اپنے بساط کے مطابق کرکے دیا ہے ۔ ان کے ڈیماند میں کوئی کمی بیشی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہاں کہ یاسین کے بالائی علاقوں کی تعمیرترقی کے لیے ہم نے جامہ پلان تیار کیا ہے ۔جون سے قبل 6کروڑ کی مالیت سے ہندور تا املیست روڑ کو میٹل کیاجائیگا۔درکوت ،سندھی ، تھوئی درسکین اور مشرگاوں میں ایک ساتھ چارآرسی سی پلوں کے علاوہ گرلزمیڈل سکول ہندورکو اپ گریٹ کرکے ہائی سکول بنایاجاے گا گرلزسکول کو اپ گریٹیشن اور 14اور سکول لے کے مختلف پوسٹوں کی کیریشین میں اپنے ساتھ لیکر آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرئے درخواست پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے لالک جان ہسپتال ہندور کے لیے ایمبولینس سروس اور ہندور کے لیے پینے کے صاف پانی کے فراہمی کے لیے 30لاکھ روپے نقد فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان مئی میں یاسین کا دورہ کرینگے سب ڈویزن یاسین کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔ سب ڈویزن کی قیام عمل میں اتے ہی 2سو سے زیادہ مقامی نوجوانوں کوروزگارکا موقع میسرآئی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ سات سالوں سے تحصیل یاسین میں جمود کا شکار ترقیاتی عمل کو دوبارہ سٹریم لائن کیا ہے ۔ بہت جلد یاسین کا سب سے دورافتداہ علاقہ درکوت کے عوام کو ایس کام نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔اانہوں نے اپنے سابق دور کے ترقیاتی منصوبوں کو گنواتے ہوے کہا کہ میں جنرل مزمل حسین شاہ سے ذاتی تعلق کے باعث آرمی پبلک کی منظوری لیاجو آج کالج بناہے ہم نے اے کلاس دسپنری ہندور ،گرلزمیڈل سکول ہندور کے علاوہ نصب درجن سے زیادہ مین روڑ ٹو محلہ لنگ روڑز تعمیرکرایاہے ۔انہوں کہا کہ ہم نے سکولزبنائیں آج ایک ساتھ تحصل یاسین سے 10ٹیچرز میرٹ پر بھرتی ہوئیں ہم نے ڈسپنسریاں بنائیں اس سال یاسین سے 20پرامیڈیکل اور لور سٹاف بھرتی ہوئیں ۔میں نے اپنے اقتدار کے ابتدائی دور میں گوپس سے یاسین تک میٹل روڑ بنایا 8کروڑ کی سپشیل گرانٹ سے یاسین کے بالائی علاقے تھوئی اور سلگان کا روڑ میٹل کیا۔ہم نے یاسین میں تعلیمی اور صحت کے ادارے بنائیں ہیں ۔ ۔عوام تسلی رکھیں اپ کی بہبود اور علاقے کی تعمیروترقی کے لیے کام ہورہا ہے ۔تقریب کے اخرمیں چیرمین ایل ایس او سیلگان و نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع غذر ایدوکیٹ جاویداقبال نے اپنے ادارے کی کارکردگی کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ تقریب میں شامل تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button