جرائم

یاسین پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں‌دیامر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی پھیلانے کے جرم میں ضلع دیامرسے تعلق رکھنے والے دوافراد کو ایک لاکھ جعلی پاکستانی کرنسی ساتھ رنگ ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ یاسین پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ یاسین میں جعلی کرنسی رکھنے اور پھیلانے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے قانونی تفیش کا آغاز کیا ہے ۔ نوٹوں کو بینک سے تصدیق کرنے سے قبل ہی ملزمان نے جعلی ہونے کا تصدیق کیاہے ۔پولیس زرایع سے معلوم ہوا ہے کہ جی بی سپیشل برانچ کی اعلاع پر یاسین پولیس نے یاسین کے بالائی علاقہ ہندور کے مقام پر ضلع دیامیرسے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ایک لاکھ جعلی پاکستانی کرنسی جس میں پانچ ہزار کے بیس نوٹ شامل ہے کے ساتھ رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ یاسین منتقل کیا ہے ۔یاسین پولیس نے ضلع دیامرکا علاقہ داریل سے تعلق رکھنے والے لینام اللہ ولدحضرت داود ساکن داریل اور ساویت و لدنابیس خان ساکن داریل کے قبضے سے پانچ ہزار کے 20جعلی نوٹ برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ یاسین میں زیردفعہ 489 ب ،489 ج کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی تفتیش کا آغاز کیا ہے ۔ پولیس زرایع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی طور ہونے والی تحقیقات کے دوران یاسین کے مختلف علاقوں میں جعلی نوٹ فرخت کرنے کی انکشاف کیا ہے ۔یاسین پولیس نے ملزمان کے نشاندہی پر یاسین کے مختلف علاقوں میں فرخت کردہ نوٹوں کو جمع کرنا شروغ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button