خواتین کی خبریں

خواتین ہنر مند ہوں‌تو معاشرہ کبھی بھی تنزلی کا شکار نہیں‌ہوسکتا، عابدہ بتول

سکردو(پ ر)  جس معاشرے میں خواتیں ہنر مند ہو وہ معاشرہ کبھی تنزلی کی طرف نہیں جائیگا ملکی تاریخ کا اگر مطالعہ کرے تو ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتیں کا کردار قابل فخر ہے ان خیالات کا اظہار کشش انسٹیٹیوٹ آف وویمں ڈویلپمنٹ سکردو کے زیر اہتمام بیوٹیشن کورس کی تر بیت حاصل کرنے والی خواتیں میں اسناد تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے منیجنگ ڈائریکٹر عابدہ بتول نے کیا انہوں نے کہا جب بھی ہم ترقی یافتہ معاشرہ یا ملک کی تاریخ دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس معاشرہ اور ملک کو سنوارنے میں نہ صرف وہاں کےمردوں کی خدمات ہیں بلکہ وہاں کےمردوں کے شانہ بشانہ خواتیں کی محنت اور لگں بھی شامل ہیں ترقی یافتہ ممالک میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی مختلف شعبوں میں اپنی زہانت اور قابلیت کے زریعے ملک کا نام روشن کرتے ہیں اور اپنے حصے کا کام احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں انہوں نے بیوٹیشن کورس کی تربیت لیکر فارغ ہونے والے خواتیں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کی ہے کہ وہ معاشرے میں دوسرے لڑکیوں اور خواتیں کو بھی ہنر مند بنانے کیلے اپنی صلاحیتیں برور کار لائیں گی۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی شہناز گل جو خصوصی طور پر اسلام آباد سے اس تقریب کیلے سکردو آئی تھی کہا کہ بلتستان میں خواتیں کو ہنر مند بنانے میں کشش انسٹی ٹیوٹ کا کردار قابل ستائش ہے اس ادارے کے سربراہ نے قلیل فیس لیکر معاشرے میں خواتیں کو مردوں کے شانہ بشانہ لانے کیلے جس انداز میں کام کر رہی ہے ان کی جتنی تعریف کریں کم ہیں آج کے اس ترقی یافتہ دور میں مردوں کے ساتھ خواتیں کا بھی تمام شعبوں میں شمولیت ضروری ہے جس پر بہتر انداز سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلتستان آکر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں کے لڑکیاں اور خواتیں محنتی ہے۔سکردو جیسے خطے میں لڑکیاں اس طرح کی تربیت لینا اس بات کی ثبوت ہے کہ اب بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے تربیت حاصل کرکے فارغ ہونے والے لڑکیوں اور خواتیں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی سکل کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا آخر میں تربیت حاصل کرنے والے خواتیں اور لڑکیوں میں اسناد تقسیم کئے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button