کالمز

عالمی سیاست پر امام خمینی(س ح) اور انقلاب اسلامی ایران کے اثرات

حجت الاسلام ڈاکٹر فرمان علی شگری
Farman.shigari@gmail.com

مقدمہ

بیسویں عیسوی صدی کے آخر میں اسلامی انقلاب ایران کا وقوع پذیر ہونا، بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ،جسکی مختلف زاویوں سے دقت کے ساتہ مطالعہ کی ضرورت تو پہلے سے ہی تھی۔ بعض مکانی اور زمانی خصوصیات اور خطے میں اسکے بڑھتے ہوے اثرات کی وجہ سے اسکی اہمیت اب اور بھی بڑھ گئی ہے، ایران اس وقت عالمی تجزیہ نگاروں اور سیاست دانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایران کا اسلامی انقلاب ایسے وقت میں کامیاب ہوا جب دنیا بھر میں دین کا سماجی اور سیاسی چہرا عالمی منظر سے ناپید ہوتا جارہا تھا اور اسلامی حکومت کا تصور ایک قصہ پارینہ ہوچکا تھا۔اگرچہ آج جبکہ انقلاب کو برٍپا ہو? 40 برس ہوچکے ہیں اور سامراجی طاقتوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود نہ صرف خطے کی سب سے مضبوط فوجی اور سیاسی لحاظ سے بانفوذ قدرت بن چکا ہے جسکو معروف برطانوی تجزیہ نگار رابرٹ فکس اسطرح تحلیل کرتے ہو? نظر آتے ہیں” ایران کے ہاتھوں عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد مشرق وسطی میں امریکہ کی خارجہ پالیسی عملا ناکام ہوچکی ہے”،مغربی استعماری طاقتوں سے مرعوب کچھاہل قلمکیلیے اب بھی اسلامی سیاسی نظریہ کانفاذ غیر ممکن نظر آتیہے۔

انقلاب ایران ایسیوقت میں کامیاب ہوا جبشاہ کی حکومت کو امریکہ اور مغربی طاقتوں کی پھر پور حمایت حاصل تھی۔ ایران اور اسکے ہمسایہ ممالک انرجی کے مرکز تھے، یہ علاقہ عالمی اقتصاد کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا۔جسکا کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے نکل کر انقلابی قیادت کے ہاتھ میں آگیا تھا۔ جن کی اولین ترجیحات استکباری نظام اور استعماری سیاست کا خاتمہ اور اسلامی قوانین کا نفاذ تھا، یہ وہ مقاصد تھے جن کیلیے اسلامی تنظیمیں اور خطے کے مسلمان اپنے اپنے طور پر گذشتہ ایک صدی سے کوشش کررہے تھے۔ اسلیے انقلاب نے اسلامی دنیا کے مسلمانوں کے دل میں اپنے ممالک میں بھی اسلامی حکومت کے قیام کی آرزو اور اسکے لیے کوششں کرنے والوں میں امید کی تازہ روح پھونک دی۔ البتہ دوسری طرف سے ایران خطے کی استبدادی اور شہنشاہی حکومتوں کے درمیان فاصلیبڑھ گئے جو ایک طبیعی عکس العمل تھا کیوں کہ عرب حکمران بہ خوبی آگاہ تھے کے یہ انقلاب ایران تک محدود نہیں رہے گا،عنقریب انکی عوام بھی آزادی اور اسلامی حکومت کا مطالبہ کرینگے۔ دوسری طرف سے ایک ایسی آزاد اسلامی حکومت کا قیام، جسکا نعرہ نہ شرقی و نہ غربی تھا ،مغربی دنیا سے بھی اس کے تعلقات پر اثر پڑا کیونکہ اس انقلاب سے یورپی خاصکر امریکی معاشی اور سیاسی منصوبوں کو شدید دھچکا لگا اور ان کے مفادات خطرے میں پڑ گئے۔اسلیے انقلاب کے فورا بعد صدام حسین نے ایران عراق سے امن معاہدہ کی یک سرخلاف ورزی کرتے ہوے ،امریکہ ،یورٍپ اور خطے کی بعض حکومتوں کی مالی،تسلیحاتی اور فوجی مدد کے ساتھ ایران پر حملہ کیا گیا، اور یورپی حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ کیمیکل ہتیاروں سے بے گناہ شہریوں پر حملے کر کے ہزاروں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا گیا۔اور ان ہی انسانی حقوق اور جمہوریت کے دعوے دار طاقتوں نے اپنی نا حق ویٹو پاور کو استعمال کرکے ہو?صدام جیسے ڈکٹیٹر کے خلاف پیش ہونے والی کسی بھی مذمتی قرارداد کو کامیاب نہ ہونے دیا۔

انقلاب کے عالمی اثرات کو ایران کی جیؤپلیٹک اور جیو اسٹراٹیجک حیثیت نے اور زیادہ شدت بخشی۔ یہ انقلاب لیبریزم اور سوشلیزم کے مقابلے میں ، تیسری دنیا کیمستعضف اور پسے ہوے عوام لیے ایک رول ماڈل اورآرمان میں بدل ہو گیا۔ جسکے نتیجہ میں عالمی سیاست میں اسلامی انقلاب ایک تیسری نئی قوت اور نظریہ کی صورت میں ابھر کے سامنے آیا۔

انقلاب کی تعریف

لفظ انقلاب پہلی نظر میں ایک ملک کی سیاسی حکومت میں بنیادی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ انقلاب ایک دیرینہ، عادت میں اچانک تبدیلی کا نام ہے۔ حکومت قانون وضع کرتی ہے، اسے نافذ کرتی ہے اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو سزادیتی ہے۔ اچانک ایک حکومت سے یہ سب اختیارات سلب ہو جائیں اور اس نظام سے تعلق رکھنے والے دور و نزدیک کے تمام افراد سیاسی اور سماجی اختیارات سلب ہوجائیں اور ایک حکومت جو تمام سیاسی اقتدار، سماجی اور ثقافتی مراکز کو کنٹرول کر کے معاشرے کے اتار چڑھاؤ کو جو اپنے قابو میں رکھتی تھی، اچانک سرنگون ہوجا? اور اسکی جگہ پر ایک نئی حکومت بر سر اقتدار آجا??۔

شورش اور مارشل لا

بغاوت، شورش اور ناراضگی کے بحران کے نتیجہ میں سیاسی نظام کے ایڈمنسڑیشن میں تبدیلی آتی ہیں، لیکن اس کی بنیادوں کو اکھاڑ کر ان کو بالکل تبدیل کرنے کا سبب نہیں بنتے۔ بغاوت میں صرف خود تبدیلی کی اہمیت ہے نہ اس کی جگہ پر جانشین نظام کی۔

جو معاشرہ حکمران طبقہ سے مکمل طور پر ناامید نہ ہوا ہو، وہ امید رکھتا ہے کہ بعض اصلاحات کے ذریعہ معاشرہ پر حکمراں طبقہ کے حالات میں کسی طرح تبدیلی ایجاد کرکے کم سے کم نقصان پر اپنے مطالبات کو معمول کے مطابق نظام کے اندر ہی پورا کرے۔ اس تحریک اور تبدیلی کو اصلاحات کہتے ہیں۔

لفظ "انقلاب” کی تعریف میں پا? جانے والے تمام اختلافات کے باوجود، ایک نکتہ جو یقینی طور پر ہر ایک کے نزدیک مطلوب ہے وہ یہ کہ انقلاب کا معنی:” ایک معاشرہ کے اندر مختلف جہتوں سے تحول یعنی تحمیلی اقتدار و اعتقاد، سیاسی اداروں، اجتماعی ڈھانچوں، قیادت کے آئین و اصول اور سرگرمیوں میں فوری اور بنیادی تبدیلی لانے کی ایک تحریک ہے جو تشدد کے ساتھ ہو۔

صدور انقلاب کے بارے میں امام خمینی (س ح) کا فرمان

امام خمینی(رہ) ایک ایسے عظیم انقلاب کے موجد و بانی تھے جس نے شہنشاہوں کے2500سالہ اقتدار کا یکسر خاتمہ کیا۔انہوں نے اپنی بے لوث و پرخلوص قیادت کے بل بوتے پر امریکہ ، روس اور دیگر عالمی طاقتوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرکے ایک خالص اسلامی معاشرے کے قیام کی جدوجہد کا آغاز کیا (اوردنیا بہر میں اسکے فروغ کیلیے آخری دم تک اپنی کوششیں جاری رکھی)۔۔۔دیکھتے ہی دیکھتے سرزمین ایران کے پاکیزہ دل نوجوان،اور خواتین جن کے سینوں میں اسلامی جوش وخروش اور انقلابی لہر موجزن تھی ‘عیشوآرامچھوڑکرسڑکوں پرنکلآئے۔انہوں نیشاہی نظام کے مقابلے میں،امام خمینی(رہ) کیفرمانپر لبیک کہتے ہوے،سلطنتینظامکیخاتمیاوراسلامیحکومتکیقیامکانعرہبلندکیا۔الغرضپرخلوصاور دیانتدارانہ قیادت کے زیر اثرپسی ہویی قوم کواسلامی انقلاب کے طلوع کی خوش خبری سننے کو ملی۔ امام خمینی (ر ح) کا مقصد صرف ایرانی قوم کی بیداری نہیں تھا بلکہ آپ دنیا کے سو?ہو?اقوامکو اپنے حقوق کے دفاع اور ظالم ،استعماری اور انکی حمایت سے قائم ہونے والی استبدادی حکومتوں کے خلاف قیام کیلیے بیدار کرناتھا اس لیےآپنیفرمایا:” اسانقلابکوصادر (اس انقلابی فکر کو دوسری قوموں تک پہچانے) کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ تمام سپر طاقتیں اور دیگر حکومتیں ہمیں نابود کرنا چاہتی ہیں، اگر ہم ایک بند ماحول میں رہیں تو اس کا نتیجہ نا کامی اور شکست ہوگا۔”امام کے اس پیام میں ایک مضبوط پبلک ڈیپلومیسی کی طرف راہنمای تھی جو امام کی عالمی سوچ کی غماصی کرتی ہے۔

الحمد للہ امام کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور مختصر مدت میں اس کا اثر پوری دنیا پر پڑھا اور اسکے اثرات دنیا پر نمایان ہوے۔ جن کو ہم اختصار کے ساتھذیل میں بیان کررہے ہیں۔

انقلاب اسلامی ایران کا عمومی اثر

1۔حکومتوں پر اسلامی انقلاب کا اثر

ایران میں حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی(ر ح) کی زیر قیادت اسلامی انقلاب برپاہونے کے بعد دنیا بھر کے دانشمندوں، سیاست دانوں اور اہل فکرحضرات کے ذہنوں میں ایک مشترک سوال تھا جو نہ صرف مسلم دنیا بلکہ پوری مہذب دنیا کی فضا، عالمی نشریاتی اداروں،، ریڈیو، ٹی وی، تعلیمی اداروں اور ثقافتی مراکز میں اس سوال کو اٹھایا جارہا تھا کہ نو مولود شیعہ و اسلامی انقلاب جس کے قائد حضرت امام خمینی (ر ح) ہیں اس کی حقیقت کیا ہے؟

پوری دنیاحیران ہے کہ امن پسند ایرانیوں نے سینکڑوں سالہ شہنشاہیت کی پر شکوہ حکومت کی اینٹ سے اینٹ کیوں بجادی ؟ اس شاہ ایران کا تختہ کیوں الٹپلٹ دیا؟

جس شاہی دور میں ان کو پوری آزادی حاصل تھی عیاشی اور آرام کرنے کے مکمل مواقع تھے۔ شراب کھلے عام پی سکتے تھے۔ کلبوں میں ننگے ناچ سکتے تھے وسائل کی فراوانی، موٹر کار، بنگلہ، کرنسی عام تھی۔ ان تمام تر آسائشوں کو چھوڑ کر ایرانی شیعہ مسلمانوں نے اللہ اکبر فقط قرآن و اسلام کی خاطر مصیبتوں اذیتوں اور قربانیوں کا راستہ کیوں اختیار کیا ؟ اس کا جواب خود امام خمینی نے دیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:” پیامبران الہی اگر مبعوث بہ رسالت ہو?ہے تو اسکا مقصد معاشروں کی اصلاح تھی اور ان ظالم طاقتوں کے بنیادوں کو ہلانا تھا، جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں وَلَقَد? بَعَث?نَا فِ? ?ْلِّ ?ْمَّۃٍ رَسْولًا ?َنِ اع?بْدْوا اللَّ?َ وَاج?تَنِبْوا الطَّاغْوتَ فَمِن??ْم? مَن? ?َدَ? اللَّ?ْ وَمِن??ْم? مَن? حَقَّت? عَلَ???ِ الضَّلَالَۃْ۔ اور یقیناً ہم نے ہر ایک امت میں کوئی نہ کوئی رسول (یہ پیغام دے کر) ضرور بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت (کی بندگی) سے بچو پس ان (امتوں) میں سے بعض کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی مستقر اور ثابت ہوگئی.

اس ترقی یافتہاور سائنسی دور میں دین اسلام بحیثیت طاقت کے طور پر کیسیابھرا؟جبامام خمینی (ر ح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب برپا ہوا تو اقوام متحدہ کے اکثر رکن ممالک یہاں تکاسلامیحکومتوں نیبھیاسانقلابکااستقبال نہیں کیا۔ بلکہ اکثر ممالک حیران اور پریشان اور سرگران تھیکیونکہ ایک ایسے واقعہ اور حادثہ کا رونما ہونا ان کے لئے بالکل قابل پیش بینی نہ تھا۔

دوسری طرف دنیا کے ساری حکومتیں مستقبل میں اپنے معاشرہ پر اس انقلاب کے اثرات سے خوفزدہ اور خائف تھی۔ ساری حکومتیں اپنے بقا?ء4 کیلئیسوچرہی تھی۔اور کسی بھی ممکنہ عوامیتحریکسیخوفزدہتھے۔بلاایسیانقلابکااستقبالاورخیرمقدمنہکرناعادیسی باتتھی۔خاص طور پرایسی حکومتیں جن کے سیاسینظامسیکولر تھے جس کی ملکی اساس دین اور سیاست کی جدایی پر مبنی تھی۔ اسلیے اسلامی انقلاب خطرناک ہونا ایک مسلم بات تھی کیونکہ موجودہ حالات کو ختم کر کے ایک نیا سسٹم اور نیا افکار کو پیش کیا جا رہا تھا۔ یورپی ممالک اور امریکہ اس انقلاب کیمقابلے میں سخت ترین دشمن بن کر سامنے آیاور اس نومولود انقلاب کے خاتمے کیلیے اپنی تمام وسایل کو بروکار لاے اس دشمنی اور کینہ کی دو بنیادی وجہ تھی۔

1۔کیونکہ شہنشاہی حکومت اوراسکا نظام کلی طور پر یورپ اور آمریکہ سے وابستہ تھا۔ لیکن انقلاب کے آنے کے بعد ان کے تمام مفادات خطرے میں پڑھ گئے۔

2۔ اصولی طور پر دینی اور مذہبی اعتقادات اور اصول پر مبنی انقلابات لیبرل اور سیکولر نظام کو چیلنج کرتے ہو?? ان کی آئیڈیالوجی اور مستقبل کو نابود کرتے ہیں۔

دوسری طرف ان حکومتوں کی ایران کے ساتھ جغرافیائی اعتبار سے دور اور نزدیک ہونے کو بھی نظر آنداز نہیں کیا جاسکتا۔ دوسرے الفاظ میں جو ممالک ایران کے ساتھ جغرافیائی اعتبار سے نزدیک اور اس ملک کے ہمسا? تھے، وہاں انقلاب کے اثرات کو محسوس کیا جا رہا تھا اور عوام میں اس انقلاب کی مقبولیتاورنفوذکازیادہخطرہتھالہذا ان ممالک نے انقلاب کے ممکنہ اثرات کو روکنے کیلیے سخت اقدامات کیے۔اسلامیحکومتوں کارویہبھیانقلابکے ساتھ منفیتھا،اوروقت گزرنے کیساتھساتھانکیرویوں میں کوئیخاصتبدیلینہیںآئی،بلکہمختلفحیلیو بہانوں سے انقلاب کو ناکام کرنیکیلئیاپنیکوششوں کوجاریرکھا۔

اقوام عالم پر انقلاب اسلامی کا اثر

چونکہ انقلاب اسلامی ایک عوامی انقلاب تھا اسلییاقوام عالم کو اپنی طرف متوجہ کیا اور عوام نے اسکو مستضعفین کیلیے نیک شگون سمجھا۔ البتہ انقلاب کی مقبولیت اور حمایت کہیں زیادہ اور کہیں کم تھی جسکی مختلف مذبہی اور سیاسی وجوہات تھی۔ ایرانی عوام کے انقلابی مقاصد میں جتنی یک جہتی تھی، اسی اعتبار سیاسے دیگر اقوام میں مقبولیت حاصل ہوئی۔چونکہاناقوامکیارباباقتداراپنیعوامکیامنگوں کیترجمانینہیں کررہیتھے۔بلکہانمیں سیاکثرحکمرانطبقاتیاقتدارکوپسند کرتے تھے اورایکخاصٹولہ کی اقتدارتھی، وسایل اورحکومتپر قابضتھا۔ یہی وجہ ہے کہ انکی حکومتیں ایرانی شہنشاہیت کے ساتھ زیادہ شباہت رکھتی تھی۔ دنیا کے مظلوموں اور اکثر عوام نے اس انقلاب کے ساتھ ہمدردی اور ہمدلی کا اظہار کیا۔ دوسری طرف کیونکہ اسلامی انقلاب میں ثقافتی اور مذہبی پہلو زیادہنمایاں تھااوردینیاحکامات کو اس ملک میں نفاذ کرنے کیلے یہ انقلاب برپا ہوا تھا، اسلیے وہ قومیں جو ثقافتی اور مذہبی حوالہ سے ایران کے ساتھ زیادہ نزدیک تھی، اسانقلابسیزیادہ متاثرہوئی۔اسیبناء4 پرمسلمانقومخصوصیتکیساتھشیعوں نیسبسیزیادہانقلاباسلامیکیکامیابی پر خوشیکااظہارکیا۔اوردرواقعوہ اپناانقلاب سمجھتے تھے۔انقلابکااثرانمعاشروں پربہتکمپڑھاجن کے ایران کے ساتھ روابط اچھے نہ تھے۔جسکی وجہ سے انقلاب اسلامی کے حوالیسیان تک صحیح خبریں نہیں پہنچتی تھی، یا یورپی ممالک، امریکہ اور وہ ممالک جو یورپ اور امریکہ کے ساتھ گٹ جھوڑ کئے ہو?تھے،انممالکنیمیڈیااورخبررساں ایجنسیوں کیذریعہاسانقلاباورنظامکیخلافکھل کر غلط اور منفی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

2۔ بین الاقوامی نظام پر انقلاب اسلامی کا اثر

جس وقت اسلامی انقلاب قائم ہوا، اس وقت عالمی معاشی اور سیاسی نظام مغربی سرمایہ داری اور لیبرال ڈیموکریسیکی بنیاد پر چل رہا تھا جو تقریبا چار صدیوں سے ایک کامیاب سسٹم کی حیثیت سے عالمی سوسائٹی پرراج تھا۔ دنیا میں فکری ، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی تمام جدید نظریات، مغرب میں بھی مطرح ہو?۔ اور بغیر کسی مخالفت کے انکو قبول بھی کیا گیا۔ درحالیکہ اسلامی انقلاب نے ان تمام شعبہ حیات میں مغربی نظریات کوچیلنجکیا اور اسکے مقابلے میں ایک جدید نظام متعارف کرایا۔لہذا بہ طور نتیجہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی وجہ سے مغربی افکار اور نظریات پر عالمی سطح پر گہرا اثر پڑا جسکی اثرات عالمی سیاست پر نمایاں ہونے لگے، جن کو ہم ذیل میں بیانکریں گے۔

الف) ایک جامع مکتب اور دین کی حیثیت سے عالمی سطح پر دین اسلام کا احیاء4243

اسلامی انقلاب کا سب سے نمایاں پہلو، اسلامی افکار اور اقدارکا احیاء4 تھا کیونکہ انقلاب کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد اقوام عالم، خصوصیت کے ساتھ اسلامی دنیا کو، دین اسلامی کی مبانی، افکار اور نظریات سے آگاہ کرنا تھا۔ اسلامی انقلاب نے دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ ادیان مخصوصا دین اسلام 14 سو سال گزرنے کے باوجود اور مغرب کی ہوش ربا ترقیوں کے باوجود، نہ فقط اسکی اہمیت میں کمی آئی ہے بلکہ آج بھی مادیات میں ڈوبے ہو?انسانیتاوراسکائناتمیں عالمبشریتاورمظلوموں کینجاتکاواحدراستہدیناسلامکیفرامینپرعملپیراہونے میں مضمرہے۔اوردنیاویلذاتمیں ڈوبے ہو? انسان کو صرف دین اسلام نجات دلا سکتا ہے۔ انقلاب نے روحی طور پر مردہ بشریت کیلیے ایک معنوی طاقت اور دینی اعتقادات کا دوازہ کہولا۔جس کے ذریعہ اقوام عالم خصوصیت کے ساتھ نوجوان نسل جو دنیا پرستی اور مادی پرستی کے دلدل میں پھسے ہو?تھے،اسلامنیاپنیاغوشمیں لیا، ، اسلامی انقلاب کے بعد قرآن اور اسکی آیات ایک نیا معنی اور مفہوم پیدا کرنے لگی۔

ب) دو بلاک نظام کا خاتمہ

اسلامی انقلاب نے دنیا کے دو بلاکغربی نظام کو اپنے وجود میں آتے ہی نہ صرف چیلنج کیا بلکہ اس کے بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا نتیجہ کے طور پر دو سپر پاور طاقتیں جو ایک دوسرے کو نیچلے دکھانے کے درپیتھی، اپنے درمیان موجود اختلافات کو چھوڑ کر اس نئے انقلاب کے خلاف نبرد آزما ہوگئی، یہاں تک دو بلاکنظام کے خاتمہ کے بعد بھی انقلاب نیمغرب کے ایک بلاک نظام کیلییعالمگیر اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کے نظریات کو چیلنج کیا اور ایک ایسے نظام کو برو?کارلانیکیکوشش،جومغربیمعیاروں اورافکارسیمختلف تھا۔

ج) عالمی اختلافات کا رخ بدلنا

عام طور پر عالمی سطح پر حکومتوں کے درمیان پا? جانے والے اختلافات صلح و مقتدر حکومتوں کی ثالثی کے ذریعہ حل کیے جاتے تھے۔ اسلامی انقلاب نے نہ صرف صلح کے ان طریقوں پر اثر چھوڑا بلکہ عالمی مسائل میں اصلی ایکٹرزکے اثر ورسوخ کو کم کرکے ایکنیابلاکبنایا جس کا مقصد عالمی سامراجی قوتوں کے مفاداتتحافظ نہیں بلکہ ارباب اقتدار اور مفاد پرست ٹولے کے مقابلیمیں دنیا کے مظلوم عوام کا دفاع کرنا تھا۔ دوسری طرف اب تک قومی ، لسانی اور مذہبی بنیادوں پر ہونے والی جنگوں کو نئی جہت دی ، اور دنیا کو دو استکبار اور مستضعفین گروہ میں تقسیم کرکے عالمی سطح پر ایک نئی سیاست کا باب کھولا۔

د) بین الاقوامی سطح پر ن? اسلامی بلاک کا قیام

اسلامی انقلاب کی ایک نمایاں کامیابی، پہلی مرتبہ جدید ماڈرن دنیا میں اسلامی معیاروں اور اقداروں پر مبتنی، اسلامی سیاسی نظریہ کو کامیابی کے ساتھ پیش کرنا تھا ۔ ماہرین سیاسیات، بین الاقوامی مبصرین اور تجزیہ نگاروں،سب ہی نے اپنے طور پر اس جدید نظریہ کو تجزیہ کیا اور اسکے بارے میں اپنے علمی تبصرے پیش کیے۔ عملی میدان میں بھی اسلامی انقلاب نے تماممغربیاسٹراٹیجیز کو چلینج کیا اور یورپ کے لئے سب سے بڑی نگران کن بات یہ تھی کہ انقلاب کا آغاز اس سر زمین سے ہواجو اسکے کاملا زیر اثر تھی۔

ھ) اسلام کا بہ عنوان بین الاقوامی نظام کے طور پر تعارف

اسلامی انقلاب کی کامیابی مسلمان قوم کی بیداری کا سبب بنا اور اسنے دنیا کے تمام مسلمانوں کو ایک مشترک جدوجہد کا عالمی پلیٹ فارم مہیا کیا۔

ح) بین الاقوامی طاقت کی معیاروں کو بین الاقوامی سطح پر تبدیل کردینا

مختلف ممالک کو طاقت کے بل بوتے پر مختلف بلاک میں تقسیم کیا ہوا تھا اور اس کا معیار دفاعی، سیاسی ، جغرافیائی ، مالی ، اور اقتصادی لحاظ سے ز?ادہطاقتورہوناتھایعنیجوملکان سیکٹرزمیںآگیہونگیانکوعالمیسطحپرزیادہطاقتورسمجھاجاتاتھا۔لیکناسلامیانقلابقا?ئمہواتواسنے عالمی سطح پر ایک قومی موومنٹ اور جنبش تیار کیا جن کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور ان کا اسلحہ خدا پر ایمان اور ظلم کے چکی میں پسی ہوئی دنیا کے مظلوموں کی حمایت تھا۔ اور ان کے دشمن دنیا کے تمام ماڈرن اسلحوں سے لیس،اورسپر پاورز حکومتوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔

ریگن کی حکومت کی نگاہ میں ایران عمومی طور پر بین الاقوامی دہشت گردی اور عالمگیر انقلاب کے مترادف تھا۔ موجودہ ایران اپنے ابتدا?ئی دہائی کو انقلاب کے بنیادوں کو مضبوط کرنا دوسرا انقلاب کو بر آمد کرنے کے، دو ہدف اور مقصد سے آغاز کیا۔ ایک جدید اسلامی جمہوریہ کا آئین تیار ہوا جس کے تحت ایک پارلمانی منتخب حکومت جو شریعت اسلامی کے ما تحت چلے گی۔ آیت اللہ خمینی (رح) ولایت کے مقام پر فائز ہوا اور عام عہدہ داروں، جیسے مہدی بازرگان اور ابو الحسن بنی صدر نے مختصر مدت کے ل? کچھ مسؤلیت اور ذمہ داریوں کو سنبھالا۔ 1981ء4 کو علماء4 نے مؤثر اور ہنگامی اقدامات کے ذریعہ حکومت پر کنٹرول کیا۔ اور داخلی مخالفین کو کچلتے ہی اہم مراکز کو اپنے قبضہ میں لیا۔

نتیجہ کے طور پر ایران کے معاشرہ میں وسیع پیمانہ پر تبدیلی آئی۔ ایک گروپ جو علماء4 اور انقلاب کے فرزندوں پر مشتمل تھا، حکومت اور اجرائی امور کو اپنے کنٹرول میں لیا۔

اسلامی انقلاب کا عالمی سطح پر اثرات

ایرانی انقلاب کا دوسرے مسلم ممالک پر اثرات کا جائزہ لینے کے ل? ایک طرف خود ایران کی جد و جہد پر وابستہ ہے ، تو دوسری طرف اس ملک کے دوسرے ملک اور علاقہ کے موقعیت کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے تجز?ہ اور تبصرہ بنیادی طور پر اس ملک اور علاقہ کی موقعیت کے تحت ہونی چاہ?، علاقائی تعلیم یافتہ (ایلکچولز) طبقہ ہئیت کیترکیبہ، اسلامی گروہوں اور مخالف گروہوں کی ماہیت اور علاقائی عوامل کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

ایرانی انقلاب کے چار اثرات

1۔(لبنان، بحرین) کے ملکوں میں ایران کی مداخلت نمایاں اور آشکار تھی۔

2۔ دنیا کے بڑی تعداد کے ملکوں میں اس انقلاب کے آئیڈیل اور حوصلہ آفزا?ئیوں نے اسلامی سیاسی گروہوں کو تقویت ملی اور وہ ز?ادہ محرک ہوگ?۔ (مصر، سوڈان، نا?ئجریا، روس، پاکستان اور فلپا?ئن) وغیرہ۔

3۔ایران کے انقلاب نے اسلامی افکار اور آئیڈیالوجی کو بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا(سوڈان، مصر، ملیشا اور انڈونیشا)۔

4۔عمومی سطح پر ایرانی انقلاب کے آئیڈیل اور کارکردگی کو بعض حکومتوں نے مناسب بہانہ اور دلیل قرار دیتے ہو??، اسلامی تحریکوں کو کچلنے کی کوشش کی گء۔

نتیجہ

ہم نے اس مقالہ میں عالمی سیاست پر امام خمینی (ر ح) اور انقلاب اسلامی کے اثرات کے حوالہ کچھ مطالب بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسلامی انقلاب نے کلی طور پر دو جگہوں پر اپنا لوہا منوایا ایک دنیا کے مظلوم عوام کو مایوسی اور ناامیدی سے نکال کر ان ظالم حمکرانوں سے ٹکرانے کا حوصلہ دیا اور انہیں بتلا دیا کہ ظلم ہمیشہ باقی رہنے والی چیز نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ سختی سے ٹمٹا سکتا اور اسکو ہمیشہ کے لئے نابود کیا جاسکتا۔ دوسرے الفاظ میں اس انقلاب نے دنیا میں دو بنیادی اثر چھوڑا ایک اثر نظریاتی ہے جس کے ذریعہ دنیا دین اسلام کے حقیقی چہرہ کو نمایان کردیا اور دوسرا ظالموں سے ٹکرنے اور ان سے مقابلہ کرنے سلیقہ اور طریقہ سکھایا۔

دوست اور دشمن اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے انقلاب نے مغرب اور عالم اسلام پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ یہ انقلاب بعض کے ل? الہام اور بیداری کا سر چشمہ بنا اور ایک انقلابی ایران بعض دیگر گروہوں کے ل? مشرقی وسطی اور مغرب میں قیام امن کو چیلنج کرنے کی ایک نمایاں نشانی تھی۔ کیونکہ اس انقلاب کا تعلق، دہشت گردی، یرغمال، سفارت خانوں پر حملہ اور انقلابی سرگرمیوں کا بڑھنے کا سبب تصور کیا جا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button