خبریں

دو سالوں سے ڈاکٹروں کی ڈی پی سی نہ ہونے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن دیامر کا اظہار تشویش

چلاس (  ڈسٹرکٹ رپورٹر  )  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن دیامر استور نے گزشتہ دو سالوں سے ڈاکٹروں کی ڈی پی سی نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی پرموشن کو این آئی ایس کا مسئلہ بنا کر گزشتہ دو سالوں سے سرد خانے میں ڈالا ہوا ہے ۔ جس سے ڈاکٹروں میں احساس محرومی پائی جاتی ہے ۔پی ایم اے دیامر استور کا اہم اجلاس پی ایم اے کے صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صلاح الدین اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر سید مصطفیٰ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انعام اللہ ، پی ایم اے دیامر کے اراکین ڈاکٹر قاسم ، ڈاکٹر شکور ، ڈاکٹر ناصر الدین سمیت سینئر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی پرموشن کو این آئی ایس کا مسئلہ بنا کر گزشتہ دو سالوں سے سرد خانے میں ڈالا ہوا ہے ۔ سروس سٹریکچر تھری اور فورٹیئر پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حکومت ڈاکٹروں کی زیر التوا ڈی پی سی فوری  مکمل کرے تاکہ ڈاکٹروں میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہو اور وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔ حکومت کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ کو توسیع دینے کے عمل کو آسان بنائے  اور تین سال سے کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مستقل کیا جائے ۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دو سالوں سے پرموشن نہ ہونے کے سبب سنیئر ڈاکٹروں سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور ان کے کام میں خلل پیدا ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button