عوامی مسائل

ایس کام کی ناقص سروس سے صارفین عاجز، فور جی کے نام پر لوٹ مارکے خلاف احتجاج کی دھمکی

استور(سبخان سہیل)گلگت بلتستان سمیت ضلع استور میں ایس کام کی سروس سے صارفین عاجز آچکے ہیں. ایس کام پہلے سروس کے نام پر صارفین کو لوٹ رہا تھا، اور اب فورجی کے نام پر عوام کو پریشان کیا جارہا ہے۔ ایس سی او کے خلاف بہت جلد عوامی سطح پر شدید احتجاجی مظاہر کیا جایے گا، احتجاج کے دن ہزاروں صارفین اپنے ایس کام کی سیمیں بطور احتجاج جلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما احسان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر سمیت پورے ضلع بھر میں ایس کام فور جی سروس کے نام پر متعلقہ محکمہ صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے پہلے ایس کام کی ناقص سروس کے باعث عوام شدید پریشان تھی اب ایس کام میں فور جی کے نام پر صارفین کو زہنی اذیت مٰں مبتلا کیا جارہا ہے۔  ۔ایس کام استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ گوریکوٹ میں  اس وقت بھی ایس کام کے سگنلز نہیں آتے ہیں، براے نام سروس کے باعث صارفین شدید پریشان ہیں گلگت بلتستان سمیت ضلع استور کے اندر ر فور جی فوری طور پر زونگ یا کسی دوسری اچھی کمپنی کو دیا جایے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات دے سکے۔استور کے دیگر مضفاتی علاقوں میں ایس کام کے بجایے کسی اور کمپنی کے ٹاور لگایے جایں تاکہ عوام ذہنی مریض بنے سے بچ سکیں ۔۔۔ایس کام کی سروس اگر موجودہ صورت حال کے مطابق رہی تو بہت جلد پوری استور میں صارفین اور عوام کو احتجاجی کال دی جاے گی اور ایس سی او کے خلاف شدید احتجاج کیا جاے گا اس وقت جو بھی حالت رونما ہونگے اس کی تمام تر ذمہ داری ایس سی او کے حکام پر عاید ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button