سیاست

گندائے اور داملگن (یاسین) میں‌معدنیات لیز پر دینے کا معاملہ، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے نوحی گاوں داملگن سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت راجہ شیرقیوم خاں نے کہا ہے کہ چیرمین عوامی اتحاد گندائے داملگن و سابق امیدوار ضلع کونسل غذر محمدمدد شاہ المعروف (پھردوم استاد ) نے عوام گندائے وداملگن کو اندھرے میں رکھ کرگندائے نالے میں کھربوں روپے مالیت کی معدنیات لیز پر دینے کے لیے عوام سے مشاورت کے بغیرغلام اکبرنامی ایک غیرمقامی شخص سے 16لاکھ روپے رشوت کیا ہے ۔جو کہ عوام گندائے و داملگن کا سودا کرنے کے مترادف ہے ۔جس باعث عوام گندائے اور عوام داملگن نے محمدمدد شاہ کو عوامی اتحاد کمیٹی کے چیرمین شپ سے برخاست کیا ہے ۔ جس کا فیصلہ گزشتہ روز عوامی جرگے میں کیاگیا ہے ۔
عوام نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے کہ ہم عوام پر محمد مدد شاہ کی جانب سے غلام اکبرنامی شخص سے رشوت کے طور پر وصول کردہ 16لاکھ روپوں کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔عوام نے محمدمدشاہ کے جانب سے عوامی مشاورت کے بغیرجعلی سازی کے زریعے عوام گندائے اور داملگن کے نام پر رقم لینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے محمد مدد شاہ کا ذاتی فعل قرار دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاہے کہ گندائے نالے میں وہ ہی شخص یا کمپنی کام کا مزاج ہوگا جو سرکاری طور پر لیز حاصل کرنے کے ساتھ عوام گندائے اور داملگن کے ساتھ عوامی کے موجودگی میں کمیٹی سے اگریمنٹ کریگا۔چوری چھپے اور جعلی دستخطوں کے زریعے لیز لینے والوں کا حشر بھی اس چائنا کمپنی جیسا ہوگا جن ہے عوام گندائے اور داملگن نے ان کے سازو سامان کے ساتھ کان سے پکڑکرنالے سے باہر پھینک دیا تھا۔
عوامی اتحاد گندائے وداملگن کے سابق چیرمین محمدمددشاہ نے اپنے موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام اکبر نامی شخص نے بارہامجھے خریدنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوکر گاوں کے چندبندوں کو ساتھ ملاکر مجھے بیلک میل اور بدنام کرنے کے ناکام کوشش میں مصروف ہے ۔میں نے کس سے اور کتنے پیسے لیا ہے وقت آنے پر دوھ کا دوھ پانی کا پانی ہوگا۔کل عوام کے سامنے غلام اکبر نامی شخص نے جو الزام لگایا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button