خبریں

سانحہ داریل: ملبے سے طالبعلم اور ایک دوسرے شخص کی لاشیں‌مل گئیں

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سانحہ داریل پہاڑی تودہ ملبے دبے دو افراد کی لاشیں نکالنے میں کامیابی مل ہی گئیں ۔تین روز سے جاری سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج ، جی بی سکاوٹس این ڈی ایم اے ، محکمہ تعمیرات عامہ ،ضلعی انتظامیہ اور عوام کی بھرپور محنت رنگ لے آئیں ۔آج علی الصبح داریل سڑک پہ موجود ملبہ کو ہٹانے میں کامیابی کے بعد دن کے اوقات میں ایک طالبعلم نصیر کی لاش نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی بعداز نماز عصر ابوزر نامی فرد کی لاش بھی مل گئیں ۔دونوں لاشوں کو گھروں کی طرف منتقل کیا گیا ہے ۔ داریل سے آمدہ زرائع کے مطابق علی الصبح کو دوبارہ ریسکیو کا آغاز کیا جائے گا اور دیگر ملبے تلے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا کہ عوام سمیت تمام اداروں کی بھرپور کاوشوں کی بدولت لاشیں نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی چار ہیوی مشینری متاثرہ ایریا میں مسلسل امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں اور یہ آپریشن آخری لاش نکالنے تک جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button