خبریں

دیامر کی تاریخ‌میں پہلی بار خاتون اے ایس پی تعینات، عاصمہ بلال نے چارج سنبھال لیا

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔عاصمہ بلال پہلی خاتون اے ایس پی نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی دیامر رائے اجمل خان نے کہا ہے کہ چلاس میں وویمن تھانے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے عاصمہ بلال بحثیت اے ایس پی چارج سنبھال چکی ہیں ۔جتنی بھی خواتین پولیس دیامر میں بھرتی ہو چکی ہیں اب سے باقاعدہ اپنی فرائض منصبی سرانجام دینگی اگر کوئی خاتون پولیس ڈیوٹی پہ حاضر نہیں ہوئی تو اس کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بحثیت شہری ہر فرد کو قانون کا احترام کرنا ہوگا اگر کوئی فرد قانون کو ہاتھ میں لے گا یا کوئی خود کو قانون سے بالاتر سمجھ رہا ہے تو ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنی جائز شکایات کے ازالے کیلئے رابطہ کریں مسائل حل کرینگے ۔ لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button