خبریں

سیشن ججز کے لئے تجربے کی معیاد دس سال سے گھٹا کر سات سال کی جائے، ظفر اقبال ایڈووکیٹ

گلگت (بیوروچیف) معروف قانون دان ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ سیشن ججز کےلئے تجربے کی میعاد دس سال سے کم کرکے سات سال کی جائے سموار کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا شمار ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں ھوتا ھے یہاں سیشن جج کےلئے تجربے کی میعاد دس سال مقرر کی گئی ھے ملک میں پنجاب کے علاوہ باقی تین صوبوں میں یہ میعاد سات سال ھے لہٰذا گلگت بلتستان میں بھی تجربے کی میعاد دس سال سے کم کرکے سات سال مقرر کی جائے گلگت بلتستان کا موازنہ پنجاب سے نہ کیا جائے

ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں سیشن جج کےلئے تجربے کی میعاد سات سال ھے لہٰذا گلگت بلتستان میں بھی سات سال مقرر کی جائے اس حوالے سے گورنر اور وزیر اعلیٰ اپنا کردار ادا کریں اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر سات سال تجربے کی میعاد مقرر کرنے کےلئے درکار قانون سازی کی جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button