خبریں

شگر میں‌ٹریژری دفتر کا قیام، قائمقام ڈپٹی کمشنر نے افتتاح‌کیا

شگر(عابدشگری)شگر میں ٹریژری آفس کا افتتاح ہوگیا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر زین العابدین میرانی نے فیتہ کاٹ کر آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان،صدر مسلم لیگ (ن) شگر طاہر شگری،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جلال ،انچارج ٹریژری آفس شگر منصور احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں عمائدین اور سرکاری آفیسران موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خزانہ آفس کی شگر میں افتتاح کے بعد شگر کی لوگوں کی ایک بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔ کیونکہ لوگوں کو ڈومیسائل کی دس روپے جمع کرنے کیلئے ایک ہزار سے زائد روپے خرچ کرنے کیساتھ وقت کے شدید ضیاع کا سامنا تھا۔ اب شگر میں آفس کی قیام سے لوگوں کی سہولیات میسر آئیں گے۔ جبکہ مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر ہونگے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچاج منصور احمد نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی شدید مشکلات کا احساس ہے ۔اور اس دفتر کی افتتاح کے بعد لوگوں کی مشکلات میں کمی آئیں گے۔a

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button