کھیل

آل بلتستان موومنٹ کے زیر اہتمام جشن نوروز کرکٹ ٹورنامنٹ کاکا الیون (بلتستان یونائیٹڈ) نے جیت لی

 کراچی (نمائندہ خصوصی)  اے بی ایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی ولیکا گراونڈ میں جشن نوروز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کی سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ دو جاری رہا جس میں پہلا مرحلا ناک آوٹ کا تھا۔ دوسرے دن کواٹر فائنل کے بعد کریس کنگز ، سکردو انچن، کاکا الیون اور گنجی میون نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ کریس کنگز اور کاکا الیون کے درمیان فائنل ہوا جس میں کاکاالیون نے سنسی خیزمقابلے کے بعد آخری اوور میں کریس کنگز کو کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر اے بی ایم جشن نوروز ٹورنامنٹ کے پہلا فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر آصف یبگو، چیف کوارڈینیٹر افضل بالیبہ کے زیر نگرانی ٹورنامنٹ احسن طریقے سے اختتام تک پہنچ گیا۔ امپائر کے فرائض عارف سلترو، ابراہیم، آغا احمد علی، سید مجتبی،افضل بالیبہ، آغا ساجد سید، اعجاز عالم اور مقبول عالم نے انجام دیے۔کھلاڑیوں اور تماشیوں کے جذبوں کو ابھارنے کے لیے میچ کے دوران مقامی گیت اور مزاحیہ کمنٹری بھی کی گئی۔ہر میچ کے بعد جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے انداز میں نے ثقافتی رقص پیش کی۔

مہمان خصوصی اور منتظمین سٹیج پر موجود ہیں

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ، مشہور سوشل ایکٹوسٹ ، موٹیویٹر، سنیئر جرنلسٹ اور پاکستان اینٹی ڈرگ ایبویز گلگت بلتستان کے چیف کوارڈینیٹر غلام رسول کریسی نے تقریر کے بعد جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے اے بی ایم کے اقدامات کو سراہا اور آئندہ اے بی ایم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی بھی یقین دہانی کی۔دوسرے مہمان سماجی ورکر بشیرخان صاحب نے بھی شاندار کاکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں اسناد دئیے اور اے بی ایم کی حوصلہ افزائی کی۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔

رنر اپ ٹیم کےکپتان ٹرافی وصول کر رہے ہیں

اے بی ایم سندھ زون کے کوارڈینیٹر سید ساجدحسین نے اپنے بیان میں کیا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء میں موجود کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا ، ہم آہنگی پیدا کرنا اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونما کو بہتر بنانا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button