خبریں

دیامر میں‌ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا دفتر جلد فعال کیا جائے گا، چیف سیکریٹری

 چلاس (ایس ایچ غوری سے ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا آفس جلد فعال کیا جائے گا ۔ موسم گرما میں سیلاب سے دیامر زیادہ متاثر ہوتا ہے ۔ دیامر میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے ۔ چلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامر میں انتظامیہ زیادہ موثر انداز میں کام کر رہی ہے ۔ تمام مسائل خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہونے کی جانب گامزن ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے دوبارہ سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے دیامر مزید ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی ری سٹلمنٹ سمیت دیگر اہم مسائل پر باریک بینی کے ساتھ توجہ دی جا رہی ہے ۔ متاثرین ڈیم متفقہ لائحہ عمل اپنائیں ۔ سی پیک اور دیامر بھاشا ڈیم جیسے میگا پروجیکٹس گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر قدرتی آفات کی زد میں زیادہ رہتا ہے موسم گرما میں سیلاب سے زیادہ تباہ کاریاں ہوتی ہیں اس لئے ضلع میں ڈیزاسٹڑ منیجمنٹ کا سیٹ اپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کچھ عرصے میں فعال ہو جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button