سیاست

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے وفد کی عمران خان سے ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (محمد علی عالم) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے وفد نے راجہ جلال حسین مقپون صدر گلگت بلتستان کی قیادت میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مرکزی قیادت جہانگیر خان ترین سروخان سے بنی گالہ میں ملاقات کیں اس سلسلہ میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گلگت بلتستان میں پارٹی کے سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے صوبائی صدر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ممبرسازی کے حوالہ سے اب تک چالیس ہزار کے قریب ممبر شپ فارم حاصل کر کے متعلقہ ذمہ دارن کو سونپی گئی ہے اس سلسلہ ممبر سازی مہم بھی جاری ہے جس پر پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی قیادت کو کہا کہ گلگت بلتستان کے اندر پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچائیں پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو میرٹ کی بلادستی کرپشن کا خاتمہ عدل و انصاف اولین ترجیحات میں شامل ہے انشاءاللہ آئندہ الیکشن تبدیلی کا سال ہوگا پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اللہ نے موقع دیا توسب سے پہلے فرسودہ نظام کا خاتمہ میرٹ کی بحالی کرپشن جیسے لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور دنیا میں مملکت عزیز پاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرکے ہی دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ ملنسار اور مہمان نواز بھی ہیں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں ان سے استفادہ حاصل کرکے عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کے گوشہ گوشہ سے واقف ہوں پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آ کر سیاحت کے فروغ کیلئے جدوجہد مزید تیز کریں گے جس سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کی معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑھیں گے ۔گلگت بلتستان کے حوالہ سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کرنے پر صدر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے کی دعوت دی جسے پارٹی چیئرمین عمران خان بشمول پارٹی قیادت نے قبول کی اور کہا کہ جانگیرخان ترین  سرور خان سپورٹ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ساتھ گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا  یقین دلایا ہے اپریل کے آخری ہفتے تک  دورہ ممکن ہے ۔وفد میں صوبائی صدر کے ساتھ  فتح اللہ خان جنرل سیکرٹری ۔شاہ ناصر سینئر نائب صدر  ۔تقی آخوند زادہ سیکرٹری اطلاعات و ممبر سنٹرلایگزیکٹو کمیٹی  نجیب اللہ خان ممبر سازی مہم کے کوآرڈینیٹر   شامل تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button