عوامی مسائل

محکمہ تعمیرات شگر کی غفلت، ڈپو میں پانی بھر جانے سے کروڑوں‌کی مشینری زنگ آلود ہو کر سڑنے لگی

شگر(کرائم رپورٹر) محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی مناسب دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے سے کروڑوں مالیت کی مشینری زنگ آ لود ہوکر سڑنے لگی۔ ایکسپولیسیو ڈپو شگر میں رکھی گئی ایکسکیویٹر،ٹریکٹر،جنریٹر اور دیگر آلات پانی بھر جانے سے زنگ آلود ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کی انتہاء کو پہنچ گئی ہے۔گذشتہ دنوں ایکسپولسیو سنٹر شگر میں پانی بھرجانے سے GBDMAکی جانب سے شگر کو فراہم کی گئی ایکسکیویٹر،ٹریکٹر ،بلیڈ اور دیگر آلات زیر آپ آگئے اور ان پر زنگ چڑھ گیا۔ ڈپو پانی بھر جانے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا تھا اور تمام مشینری پانی میں ڈوب گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button