صحت

محکمہ صحت شگر کے زیرِ اہتمام پولیو ورکرز کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شگر(پ ر)محکمہ صحت شگر کے زیر اہتمام شگر کے دس یونین کونسلوں کے متعلقہ ہیلتھ سنٹروں اور ہسپتالوں میں اس ماہ ہونے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تربیتی ورکشاپ منعقدہوئے جس میں پولیو ورکرز اور عملوں کو تربیت دی گئی۔ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے خود ان ورکشاپ کا معائنہ کیا اور عملوں کو انسداد پولیو مہم کی کامیابی اوربہترکارکردگی کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔اسی سلسلے میں رورل سنٹر شگر میں پہلا تربیتی نششت منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ اور سینئر میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین نے پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور عملوں کو پولیو پلانے کے طریقے اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تربیت دی گئی۔اس ماہ کے9تاریخ سے گلگت بلتستان بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہورہا ہے ۔ ضلع شگر میں اس مہم کے دوران گیارہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلایا جائے گا۔ساتھ ہی اس تربیتی نششت کے دوران پولیو ورکروں کی ٹیموں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button