عوامی مسائل

وزیر اعلی ہنزہ کے ساتھ مخلص ہے تو تین سال قبل کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کروائے، ایڈوکیٹ ظہور کریم صدر پیپلز پارٹی

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستاناگر عوام ہنزہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں تو اپنے دورہ ہنزہ کے دوران گزشتہ انتخابات میں کئے جانے والے وعدوں کو پورا کرے ۔ ان خیالات کاا ظہار پاکستا ن پیپلزپارٹی کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو حکومت میں ائے تین سال کا عرصہ گزر گیا ہے مگر تین سالوں کے دوران وزیر اعلی نے ایک دفعہ بھی ہنزہ کا دورہ نہیں کیا بلکہ انتخابی مہم کے دوران جھوٹے اعلانات کئے اور الیکشن جیت گئے۔ اعلانات پر ہنوز عملدرآمد نہیں ہوا ہے، جبکہ ہنزہ کے مسائل میں روز اضافہ ہورہا ہے۔ اور اس میں ن لیگ کی حکومت نے کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنے دورے ہنزہ کو کامیاب بناناچاہتے ہے تو اپ گزشتہ انتخابات میں کئے جانے والے وعدوں  کو پوری کرتے ہوئے تحصیل گلمت (گوجال) کو سب ڈویثرن اور شناکی کو تحصیل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ دنیا بھر میں ایک مشہور معروف سیا حتی مقام ہے جہاں 24گھنٹے عوام بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں، ضلع ہنزہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بھی گائناکالوجسٹ نہیں ہے، اور دیگر ڈاکٹرز بھی بہت کم تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں میں ضلع ہنزہ کے تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی تین سال کے بعد سیر سپاٹے کی بجائے عوام مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button