صحت

ہنزہ پولیو فری علاقہ ہے، لیکن پھر بھی انسدادِ پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی اور بے احتیاطی برداشت نہیں‌کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

ہنزہ (ذ والفقار بیگ ) پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ پولیو مہم کے حوالے سے ایک تقریب سول ہسپتال علی آباد میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر تھے اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام بچوں کی بہتری کیلئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ کیونکہ ہم ایک دوسرے کی زندگی سے جُڑے ہوئے ہیں پولیو ایک ایسی بیماری ہے جو وائرس کے زریعے ایک دوسرے بچے کو لگ سکتی ہے ۔ پولیو کا جراثیم جو وائرس کہلاتا ہے بچے کے جسم میں داخل ہوکر معذوری یا موت کا باعث بن سکتا ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب ملکر اس مہم کو کامیاب بنانا ہے اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہ ہو کہ ہنزہ کو پولیو فری علاقہ قرار دیکر بے احتیاطی ہو اس چا ہیے کہ محکمہ صحت کا عملہ گھرگھر مہم کو ہرصورت کامیاب بنائیں تاکہ بے احتیاطی میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہ جائیں ۔ موسم بہار میں بیشتر سیاحوں کا رُخ ضلع ہنزہ کی طرف ہیں ایسے میں تمام ہوٹلزاور گیسٹ ہاوسز کو چیک کرکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ہونگے تاکہ علاقہ محفوظ رہ سکیں ۔اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہنزہ کے تمام ڈیپارٹمنٹس محکمہ صحت کیساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ ہنزہ کے داخلی و جارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کرے تاکہ ہنزہ سے باہر اور ہنزہ آنے والے بچوں کو قطرے پلایا جاسکیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے کہاکہ اس مہم کے دوران 5488بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ اس سال کا تیسرا راونڈ 9اپریل سے 12اپریل تک جاری رہے گا ۔ اس مہم کے دوران 6ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیا جائے گا ہم نے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر میں 36موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہے ۔ ایریا انچارج 11۔فکسڈ سنٹرز22۔ٹرانزٹ ٹیمیں 3۔زونُل سپروائزرکی تعداد 5ہے۔ پروگرام کے آخر میں DHOڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا ،علمائے کرام اور تقریب میں شریک تمام لائین ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پولیو سے بچاؤ کے مہم میں عوام میں شعور آگا ہی دینے میں ہروقت تعاون کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر ، اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس اقبال ،ایگزیکٹیو انجینئر بی انیڈ آر مبشر حسن ، مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم ،ڈاکٹر محمد جان سمیت میڈیا کے نمائندوں نے تقریب میں شر کت کی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button