عوامی مسائل

شگر کی رہائشی دو بچوں‌کی ماں گردے کے امراض میں‌مبتلا، پندرہ لاکھ روپوں‌کی ضرورت، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

شگر( عابدشگری)شگرتسر سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی ماں ارباب اختیار اور مخیر حضرات کے مدد کی منتظر ۔

شگر کے علاقہ تسر سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی ماں عرصہ دراز سے گردے کے عارضے میں مبتلا اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے دونوں گردے ناکارہ ہو رہے ہیں، اس لئے کڈنی ٹرانسپلانٹ (گردے کی پیوند کاری) تجویز کی گئی ہے۔ اس سرجری کے لئے  دس سے پندرہ لاکھ کی خطیر رقم کی ضرورت ہے۔

کم گھریلو وسائل کی وجہ سے علاج کرانے سے قاصر ہے۔

انہوں نے حکومت گلگت بلتستان و پاکستان سے پرزور امداد کی اپیل ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا پر اعلی حکام سے امداد کی درخواست کے باوجود اب تک کوئی بھی حکومتی نمائندے مدد کو نہیں پہنچے ہیں جس پر کافی مایوس ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button