جرائم

تانگیر: اشتہاری مجرم کو کار کی ڈگی میں چھپا کر فرار کروانے کی کوشش ناکام

چلاس(کرائم رپورٹر)اشتہاری مجرمان کے لئے تانگیر کی سر زمین تنگ ہونے لگی۔اشتہاری مجرم کو کار کی ڈگی میں چھپ کر تانگیر سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری مجرم راجا عرف را ساکن بگیوٹ تانگیر کار کی ڈگی میں چھپ کر تانگیر سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔مخبر کی اطلاع پر پولیس نے تانگیر پل پر ناکہ بندی کی۔اور مجرم اشتہاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جی بی سکاؤٹس نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔اشتہاری مجرم راجا تھانہ تانگیر کو ایف آئی آر نمبر 28/15زیر دفعہ U/S324/34PPمیں مطلوب تھا۔اور ترک سکونت کر کے روپوش تھا۔اشتہاری مجرم کو تھانہ تانگیر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے۔کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی دیامر رائے محمد اجمل نے ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور اور ان کی ٹیم کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایات پر ایس ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کی قیادت میں پولیس قانون شکن، جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بر سر پیکار ہے۔جس میں پولیس فورس نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button