کھیل

یاسین سپورٹس ایسوسی ایشن نے نئی کابینہ منتخب کر لی، سینئر فٹبالر سعادت صدر بن گئے

یاسین (سپورٹس نیوز) یاسین سپورٹس کے انتخابات زبردست مقابلے کے بعد یاسین کے سینئرفٹبالر سعادات یاسین سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر راجہ فیض کریم خان سیکرٹری جنرل ،راجہ جاویدمحمد جاوید نائب صدر ،راجہ منیرسیکرٹری فنانس ،شاہ رحیم سکرٹری انفارمیشن ،سابق صدر ممتاز کو یاسین سپورٹس کے چیف ارگنائزراور یاسین کے نوجوان قانودان ایڈوکیٹ کریم اللہ کو لیگل ایڈوائزر مقرارکیا گیا ۔

یاسین فٹبال ایسوسی ایشن کے صدارت کے لیے سال 2018,19 کے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا ۔ الیکشن میں یاسین کے تمام فٹ بال کلب کے کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یاسین سپورٹس کے صدارت اور دیگرعہدوں کے لیے حسب سابق باقاعدہ ووٹنگ ہوئی ۔تمام کھیلاڑیوں نے اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ پول کیا۔

چناؤ کے نتجے میں یاسین کے نوجوان فٹبال کھیلاڑی سعادات صدر، راجہ محمد جاوید نائب صدر راجہ فیض کریم سیکرٹری جنرل ، راجہ منیرسیکریٹری فنانس ، ممتاز طآرگنائز،ایڈوکیٹ کریم اللہ لیگل ایڈوائزراورشاہ رحیم سیکریٹری انفارمیشن قرار پائے ۔

تمام عہدیداروں نے باہمی یکجہتی اور اتحاد کیساتھ یاسین میں فٹبال کے فروغ کے لیے ملکر کام کرنے اور فٹبال کے معیار کو بہتر کرنے کا تہیہ کر لیا ۔یاسین فٹبال ایسو سی ایشن نے خاص طور پر فٹبال کے ذریعے معاشرے میں منفی سرگرمیوں سے نوجوان نسل کو دور رکھنے اور یاسین میں اُخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اوریاسین میں فٹبال ٹیلنٹ کو پروموٹ کرکے ٹیلنٹڈرز کو بھر پور سپورٹ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button