عوامی مسائل

سرفہ رنگا میں غیر ملکی ہاوسنگ سوسائٹی کا قیام امن کے خلاف سازش ہے، محمد ظہیر عباس سیکریٹری اطلاعات ایم ڈبلیو ایم

شگر(پ ر) سرفہ رنگا تھنگ شگر میں غیرملکی ہاؤسنگ سوسائٹی ضلع شگر کی امن خراب کرنے کی سازش ہے۔ جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ضلع شگر کے عوام غیور اور باغیرت قوم ہے ہمارے جذبات اور غیرت کا امتحان نہ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ سرفہ رنگا تھنگ سر فہ رنگا اور شگر کی عوام کی ملکیت ہے۔ دریائے سندھ سکردو اور شگر کے درمیان سرحد ہے۔ شگر کی عوام کبھی اپنی سرحد می خلاف ورزی برداشت نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہورہا یے کہ صوبائی حکومت کی جانب اس تھنگ سے 500 کنال اراضی ایک عرب ملک کو ہاوسنگ کالونی بنانے کیلئے دے دیا ہے۔اگر اس میں سچائی ہے تو شگر کی عوام اسے کبھی برداشت نہیں کریگا اور اپنے حقوق کی تحفظ کیلئے میدان میں نکلنے پرمجبور ہونگے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ اس ہاوسنگ سکیم کے نام پر یہاں فرقہ واریت پھیلانے کیلئے لوگوں کو آباد کیا جائے گا۔ لہذا صوبائی حکومت ایسے کسی اقدام سے باز رہے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حفیظ سرکار پر عائد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button