خبریں

دیامر میں زکواۃ کے مستحقین کی تعداد 1600 سے زائد

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دیامر کے مستحقین زکٰوة میں چیکوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ تھے ۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر زکوٰة گلگت بلتستان عظیم اللہ ، چیئرمین ضلعی زکوٰة کونسل دیامر سید اسلم شاہ ،چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن دیامر مختار حسین ،خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر ڈویژن نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ زکوٰة کی رقم غریب اور نادار افراد کی امانت ہے جیسے احسن طریقے سے پہنچایا جانا چاہئے ۔ مقامی چیئرمینوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ حقیقی مستحقین تک یہ پیسہ پہنچائیں ورنہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ زکٰوة صاحب استطاعت لوگوں کو ہرگز نہیں دینا ، رشتہ اور تعلقات کی بنیاد پر زکٰوة تقسیم کرنا جائز نہیں ہے ۔حقیقی مستحقین تک رقم پہنچانا ہو گا ورنہ اللہ تعالیٰ ضرور پکڑے گا انہوں نے کہا کہ عہدے ہمارے لئے آزمائش ہیں اور ان کا ہم سے پوچھا جائے گا ۔ اس موقع اظہارخیال کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر زکٰوة گلگت بلتستان عظیم اللہ نے کہا کہ مستحقین تک زکٰوة پہنچانے کی زمہ داری مقامی چیئرمین زکوٰة کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت غریب اور نادار لوگوں کی صحت ، ضروریات اور تعلیم کے لئے مناسب رقم دے رہی ہے تاکہ ان کے مسائل کم سے کم ہوں ۔اس موقع پر زکٰوة و عشر کے اکیاسی مقامی چیرمینوں میں چیک تقسیم کئے ۔دیامر میں مستحقین زکوة کی تعداد سولہ سو زائد جن میں فی فرد کو پانچ پانچ ہزار ،111 بچیوں کے لئےجہیز ،212 سکولوں اور تین کالجوں کے4689 طلبہ لئےچھبیس لاکھ باسٹھ ہزار نو سے اٹھتیس روپے ، 165 دینی مدارس کے 1266طلبہ کے لئے گیارہ لاکھ سے زائد رقم تقسیم کی جائے گی اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا مزمل شاہ نے کہا کہ تقسیم زکٰوة آسان کام نہیں ۔حقیقی مستحقین کو زکوة کی رقم دینی ہوگی ورنہ اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button