چترال

وزیر فرمان علی ایڈووکیٹ کو قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا

شگر(عابدشگری) معروف قانون دان و سماجی رہنماء وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ شگر کو بہتر سماجی خدمات کی اعتراف میں اعلیٰ سول ایوارڈ قائد اعظم گولڈ میڈل سے نواز گیا۔انہیں اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب میں ان کی بہتر سماجی خدمات کی اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستانسوشل ورکر ایوارڈ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماؤں اور شخصیات نے شرکت کی۔اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس میں گلگت بلتستان میں بہتر سماجی خدمات میں شگر سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان وکیل اور انسانی حقوق کے رہنماء وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ کو اعلیٰ سوشل ایوارڈ قائد اعظم گولڈ میڈل دے دیا گیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیرفرمان ایڈوکیٹ کو اس اعلیٰ ایوارڈ کی حصول پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button