سیاست

گلگت بلتستان میں‌ امن قائم کرنے میں‌ یوتھ کا بڑا اہم کردار ہے، فدا خان فدا

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سیاحت فدا خان نے کہا ہے کہ یوتھ کا مثبت کردار نہ ہو تو ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتاہے۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان میں لاشیں نکلتی تھیں اور ترقی رک گئی تھی۔ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان میں امن ہے اس امن میں یوتھ کا بڑا کردار ہے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں سپورٹس ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم ، آرمی کی مہربانی اور آپ یوتھ کی انتھک کوششوں سے گلگت بلتستان میں ایک خوبصورت ماحول بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر جو گلگت بلتستان کا دل ہے اب دوبارہ تازہ اور زندہ ہوچکاہے اور یہ امن و آشتی ہمیں ہی قائم رکھنا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ سپورٹس ایک محبت کا پیغام دیتے ہیں، اور یوتھ کو ایک جگہ اکٹھے ہو نے کا موقع فراہم کر تے ہیں۔ سپورٹس کے علاوہ کوئی ایسا پروگرام آپ کو دیکھنے نہیں ملے گاجو عوام کو ایک پیلٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ سپورٹس ایک ٹیم ورک کا نام ہے یہ ہمیں صبر اور برداشت کا سبق سکھاتا ہے انسان اگر صحت مند نہ ہوتو معاشرہ بھی صحت مند نہیں ہو تا ہے معاشرے کی اصلاح کے لئے سپورٹس لازمی ہے ۔
صوبائی وزیر سیاحت نے کہا کہ قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی نے گلگت بلتستان میں ایک نام کمایا ہے گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں کے آئی یو کے کمپسس کھل رہے ہیں۔ اب ہماری ذمہ داری ہے اور خاص کر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی بڑی ذمہ داری ہے کہ اس قوم کو سمبھالنے والے ہیں پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں اور امیدیں وابستہ ہے آپ منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہیں اور اب مذید آگے بڑھنا ہے۔آپ کے اندر وہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر آپ کی صیح رہنمائی ہو سکے تو ملکی اور بیرون ملک اس خطے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button