خبریںگلگت بلتستان

سی پیک منصوبے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں‌سیاحت کو فروغ ملے گا، ڈاکٹر کاظم نیاز، چیف سیکریٹری

گلگت( فرمان کریم) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن امان کی بہتر صورت حال کے باعث سیاحت کو فروغ ملا ہے۔ پچھلے پانچ سال کی نسبت جی بی میں امن امان بہتر ہے امن امان ہ ونے کے ساتھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کرنا شروع کیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پچھلے سال 1.6ملین سے بڑھ کر سیاح اس خطے میں آئے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سی پیک اور یوتھ کے کے لئے مواقع کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان چین اکنامک کوریڈور سے روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سی پیک کا گیٹ وئے گلگت بلتستان ہے اس عظیم منصوبے سے گلگت بلتستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گے۔اس کے لئے یوتھ کو تیار رہنا ہو گا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ سے گلگت بلتستان میں یوتھ کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے اس خطے کی خوبصورتی کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر کر سکے۔ اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے یوتھ کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہم نے بیروں ملک جی بی کی نمائندگی کی ہے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا جو کہ میرے لئے اطمیان بخش تھا ہم نے وہاں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی کئے فارن منسٹر نے ہم یقین دلایا ہے کہ وہ اکنامک منسٹر کے ساتھ اس سال گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے جس سے یہاں کے سیاحت کو فروغ ملے گا ۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سال اپریل کے مہینے سے گلگت بلتستان میں مقامی اور بین الااقومی ٹورسٹ کی آمد کا آغا ز ہوا ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے اور امید سے کہ اس سال سیاحوں کی آمد پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہو گی۔جی بی گورنمنٹ نے سیاحت کے حوالے سے ایک لا عمل تیار کیا ہیجس میں ہماری کوشش ہو گی کہ سیاحوں کے رش کے موقع پر خوراک کا مسلہ، پیڑول کی قلت نہ ہو، راستے کھلے رہے اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات دیں جائیں۔ ہر ضلع کے داخلی راستوں پر ٹورسٹ انفارمنش ڈیسک قائم کیا ہے اس کو مذید بہتر بنارہے ہیں اور ہر ضلع کے داخلی راستوں پر ٹک شاپ، مسجد اور رسٹورنٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پچھلے سال ہم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر گھروں میں وی آئی پی ٹورسٹ روم قائم کیا تھا اس سال اس پراجیکٹ کو مذید وسعت دے رہے ہیں تاکہ جی بی میں زیادہ سے زیادہ سیاح آئے اور عوام کو روزگار کے مواقع ملے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد مذمل ضیاء پالیسی ہیڈ سنٹر آف ایکسلیسنی پاک چین اکنامک کوریڈور منسٹری پلاننگ ، ڈولیپمنٹ اینڈ ریفارم نے کہا کہ سی پیک سے مواقع پورے پاکستان کو ملیں گے گلگت بلتستان اس پراجیکٹ کا گیٹ وئے ہے اس پراجیکٹ میں سب سے زیادہ مواقع اس گیٹ وئے کو ملے گا جہاں سے تما م روٹس کا آغاز ہو تا ہے اکنامک کوریڈور بلیٹ اینڈ روڈ کا ایک حصہ ہے جس کے اندر 6اکنامک کوریڈور اور ایک میری ٹائم روٹ ہے اب تک اس پراجیکٹ کے اندرلوکل افراد کے لئے 7ہزار ملازمت پیدا ہو گئے ہیں۔ اس سے پاکستان کے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہو گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔ جی بی کی حکومت کو چاہے کہ وہ ہمسائیہ ملک چین کے سیاحوں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کرے ۔ سمینار میں دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے شرکاء اور منتظمین میں شلیڈ بھی تقسیم کئے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button