خبریں

اہلِ‌سنت کونسل یاسین کے اجلاس میں‌راضی نامہ کے ذریعے دو قبیلوں کے درمیان تنازعہ حل کرلیا گیا

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین اہلسنت علماء کونسل کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اہل سنت علماء کونسل یاسین کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت مولانا عبدالحمید دارالعلم یاسین میں منعقدہوا۔اجلاس میں علماء کرم نے اہلسنت علماء کونسل یاسین اور عمائدین یاسین نے یاسین گاوں نوح کے دو قبائل کے درمیان گمنام قتل کے باعث پیداہونے والی شدیدتنازے کو مصلحت کے زریعے راضی نامہ کراکرحل کرنے پر مصلحت میں شامل اہل سنت علماء کونسل کے ممبران اور عمایدین یاسین کو خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس سے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح اور راضی نامے کے بعد قتل کے حولالے سے پولیس تفتیشی ٹیم سے توقع کی جاتی ہے کہ اپ ملزمان کو بااسانی گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔اور اپ تک کے پولیس کاروائی سے یاسین اہلسنت علماء کونسل مطمئن ہے ۔اور پولیس نے توقع کی جاتی ہے کہ ملزمان کے خلاف جاری کاروائی کو مزیدتیز کرکے اصل مجرامان تک رسائی صاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ۔اجلاس میں علاقائی امن ومان کی بحالی اور فلاحی کاموں میں بہتری کے بارئے میں گفت شنیدہوئی اجلاس سے مفتی عبدالمجید،اور مولانا شیرنبی ،مولانا عبدارالرحیم اور مولانا صابراحمدودیگرنے فردا فردا اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اور آئیندہ کے لیے عہدکیا کہ قرآن و سنت کے روشنی میں ملک و ملت کی ترقی کے لیے یکجا ہوکرمحنت وسعی کرینگے ۔اجلاس میں یاسین بھر سے 22جدعلماء کرام نے شرکت کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button