خبریں

چھلت آرسی سی پُل کی قبل از مدت تعمیر پر عوامی حلقوں‌کا آر ای غلام مرتضی کو خراج تحسین

نگر ( اقبال راجوا) چھلت آر سی سی پل کی قبل ازمدت بہترین تعمیر اور ایس ڈی او نگر کا منصوبوں پر مسلسل سخت نگرانی پر عوام ٹاؤن ایریاء چھلت اور مرکزی تنظیم دیہہ کا ایگزیکٹیو انجینئیرنگر اقبال حسین آر ای غلام مرتظےٰ کو خراج تحسین۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چند سازشی عناصر نے چھلت آر سی سی پل کی تعمیر کے خلاف بڑے روڑے اٹکائے اور اس کی تعمیر کو طول دینے کی مذموم کوششیں کی لیکن ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین نے ان تمام سازشوں کا بھر پور مقابلہ کیا اور عوامی مفاد کو ملحوظ خاطر میں رکھتے ہوئے پل پر کام کو جاری رکھا اور ٹھیکیدار کو برابر کام کرنیکا کاماحول بنائے رکھا جس سے کام میں رکاوٹوں کے خاتمے سمیت پل کی تعمیر کے خلاف جاری سازشیں بھی دم توڑتی گئیں بالآ خر محکمے کی ثابت قدمی اور ٹھیکیدار کا مسلسل کام کرتے رہنے کے سبب ۴ ماہ قبل ہی آر سی سی پل کا کام مکمل ہو گیا جو نہایت قابل تعریف ہے ،عوامی حلقوں نے ایس ڈی او نگر غلام مرتظے ٰ کا نگر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سخت ترین نگرانی کرنے اور ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین کی مسلسل محنت کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا ہے کہ دونوں آفیسران اپنی بھر پور صلاحیتوں سے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار بہت بہتر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں محکمہء تعمیرات عامہ کے دیگر افسران سے بھی اپیل کی ہے کہ نوزائیدہ ضلع نگر میں عوامی تعاون سے جاری منصوبوں پر تیز رفتاری سے تکمیل کرانے کے لئے اور بھی زیادہ محنت سے کام کریں تاکہ نگر کے عوام کو ان منصوبوں کا بھر پور فائدہ دستیاب ہو ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button