صحت

پاک فوج کے زیرِ اہتمام گلاب پور شگر میں‌فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سکردو (رجب علی قمر) پاک فوج کی جانب سے شگر گلاب پور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا آرمی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے اس موقع پر طلباء اور عوام کے لیے تمام طبی سہولیات فراہم کیا سی ایم ایچ ہسپتال سکردو کے ماہر ڈاکٹروں نے ناک،کان،گلا،بلڈ ٹیسٹ وغیرہ لیے گیے فری میڈیکل کیمپ میں گلاب پور شگر کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عوام نے پاک فوج اور 62 برگیڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گرلز ہائی سکول گلاب پور شگر میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 180 طلباء سمیت 300 سے زائد مقامی مریضوں کا معائنہ کیا اس موقع پر سکول کے طالبات کو فرسٹ ایڈ کے بارے میں خصوصی لیکچر اور ٹپس سکھائے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button