کھیل

نگر میں‌گلگت بلتستان والی بال لیگ کا آغاز، 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‌

نگر(منور حسین نگری) وادی نگر میں راکاپوشی کے سائے تلے گلگت بلتستان والی بال لیگ کا آغاز ہوگیا۔لیگ کے افتتاح کے موقع پر گلگت بلتستان بھر کی 11 ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور مقامی افراد نے علاقائی دھنوں پر روایتی رقص اور تلوار ڈانس کا مظاہرہ کیا۔ فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل ثاقب محمود ملک اور چیف سکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے والی بال لیگ کا افتتاح کیا۔ نگر رائلز اور گانچھے سنگے کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا جو نگر کی ٹیم نے جیت لیا۔نگر کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر ثاقب محمود ملک نے کہا کہ والی بال لیگ کو عملی جامہ پہنانے میں چیف سکریٹری اور ضلعی انتظامیہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں کے نوجوان اور عوام کھیل سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ فورسز اور سول انتظامیہ کی کوششوں سے ماحول کو اس قابل بنایا ہے کہ انٹرنیشنل ٹورسٹ بھی یہاں آ سکتے ہیں اور عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی گلگت بلتستان کے امن وامان کے تذکرے ہو رہےہیں۔ اور یہاں کے سیاحت کے مواقعوں حوالے  سے اور یہاں کے وسائل کے حوالے سے تذکرے ہو رہے ہیں۔ نگر کے عوام نے ایک مثال قائم کی ہے کہ ذاتی مفاد کو قربان کرتے ہوئے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی اور مثالی امن قائم کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مثالی امن قائم ہو چکی ہے اور سیاحت کا موسم بھی شروع ہو چکا ہے۔ نوجوانوں کو موقع دینگے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو سامنے لائیں اور کھیل کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button