خبریں

ڈاکٹروں اور صحافیوں‌میں‌صلح‌ہوگئی، ڈاکٹروں نے منفی اور پرتشدد رویے پر معافی مانگ لی

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان جواد اکرم ، ڈی آئی جی رینج گوہر نفیس ، کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدارہ احمد ملک ، ایس پی دیامر رائے محمد اجمل نے ڈپٹی کمشنر ہاوس میں صحافیوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مابین صلح کرادیا ۔اس موقع پر کمشنر دیامر اسٹور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے دیامر کے صحافی جس مثبت انداز میں صحافت کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ہمیشہ مثبت انداز میں مسائل اجاگر کئے ہیں ان کی خدمات کو عوامی سیاسی سماجی مذہبی اور حکومتی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں ، ڈاکٹر محمد قاسم ، ڈاکٹر نواز اور صحافیوں کو آپس میں بغلگیر کرایا ۔قبل ازیں ڈاکٹروں نے صحافیوں سے باقاعدہ معذرت بھی کر لی ۔۔۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button