عوامی مسائلچترال

تجار یونین نے چترال بازار کے مسائل حل کرنے لیے ایگزیگٹیو کمیٹی تشکیل دی

چترال (نمائندہ ) کل مورخہ 16 اپریل بروز پیر تجا ریونین چترال کا ایک اہم اجلاس جناب خیر الاعظم صاحب کے زیر صدارت پی۔ٹی۔ڈی۔سی ہوٹل چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی میر حاکیم تھے۔اجلاس باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔اجلاس کے انعقاد کا مقصد چترال بازار کے لیے ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دینا اور بازار کے مختلف مسائل پر بحث کرنا تھا۔اجلاس میں تجار یونین کی جانب سے ایک ایگزیگٹیو کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔جس کے تحت کمیٹی 28 ممبران پر مشتمل ہوگی اور بعد میں اس میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔کمیٹی کے ممبران کی تفصیل درجہ زیل ہے۔

1۔صلاح الدین ، حیات مارکیٹ 2۔خلیل احمد ،بائی پاس روڈ 3۔عبداللہ ،کروپ بشت بازار 4۔شیر حاکیم ،پی۔آئی۔اے چوک 5۔حاجی خیر الاعظم ،شاہی بازار 6۔حاجی میر حاکیم ،شاہی بازار 7۔حاجی بلور ،پی۔آئی ۔اے چوک 8۔عزیز الرحمن ،بائی پاس روڈ 9۔حاجی جلیل ،شاہی بازار 10۔داؤد ،پرانا سبزی منڈی 11۔عبدالرزاق، چیوپل دنین 12۔عبداللہ صدیق ،بلچ 13۔انور حسین ،بلچ 14۔خالد سردار،اتالیق بازار 15۔نوید اقبال،سبزی منڈی 16۔شجاع ، مستری پولو گراؤنڈ 17۔اجمل خان ، شاہی بازار 18۔جاوید علی،نیو بازار 19۔ذوالفقار احمد، ڈی۔سی آفس روڈ 20۔ مجیب الرحمن ،دنین 21۔عبدالجمیل ، حیا ت مارکیٹ 22۔رحمت ولی شاہ ، بائی پاس روڈ 23۔سمیع الدین، پرانا سبزی منڈی 24۔نور نبی ،بائی پاس روڈ 25۔غلام حبیب، بائی پاس روڈ 26۔رحمت الہی، سبزی منڈی 27۔عظیم اللہ شاہی مسجد روڈ 28۔قاضی شفیق، اتالیق

اجلاس میں تجار برادری نے بھرپور تعداد میں شرکت کی جس میں تجار برادری کو چترال بازار کے مسائل پر کھل کر بحث کرنے کی دعوت دی گئی۔شرکاء نے بازار کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا بھر پور اظہار کیااور تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی کارکردگی کو سراہاگیا۔تجار یونین کے صدر کی محنت اور چترال بازار کے لیے دن رات تگ و دو کرنے پر صدر تجار یونین شبیر احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بازار میں مختلف جگہوں پر ڈسٹ بین کی کمی کی وجہ سے بازار میں صفائی کے اقدامات ممکن نہیں ہو پارہے جس کے لیے جلد از جلد زیادہ سے زیادہ ڈسٹ بین مہیا کیے جائیں۔شرکاء نے مزید کہا کہ چترال بازار کو اپنی نوعیت کے مختلف مسائل درپیش ہیں جن کے حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے تجار برادری نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صدر تجار یونین چترال بازار کے مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔تاکہ ان مسائل کی فوری حل کے بعد چترال بازار میں تمام تاجروں کے علاوہ عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے اپنے خطاب میں شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ چترا ل بازار کی موجودہ حل طلب مسائل انشاء اللہ جلد از جلد تمام حکومتی اداروں کو ساتھ لیکر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے مزید کہا کہ وہ ٹی۔ایم ۔او کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔جن کی تعاون کی وجہ سے میں کام کرنے کے قابل ہوا۔تجار یونین کے صدر نے کہا کہ ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر اور ٹی۔ایم ۔او چترال قادر ناصرتجار یونین کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔انتظامیہ کے ساتھ ملکر تجار یونین چترال بازار کے مسائل بہت جلد حل کریں گے۔بازار میں مختلف جگہوں میں پانی کے تحفظات کے حوالے سے کہا کہ پانی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال بازار میں اسٹریٹ لائٹز نا قص ہونے کی وجہ سے کام نہیں کررہے ہیں۔اس مسئلے کے حل کے لیے ڈی۔سی صاحب کو درخواست دی تھی اور ملاقات بھی کی تھی جس کے بعد ڈی۔سی صاحب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹریٹ لائٹز کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر کفایت اللہ نے کہا کہ اے۔ڈی۔سی منہاس الدین کو ڈسٹ بین کی دستیابی کے لیے درخواست دیا ہے جلد بازار کے لیے ڈسٹ بین کا بندوبست کیا جائے ۔نائب صدر کفایت اللہ نے اجلاس میں موجود تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی جناب میر حاکیم صاحب نے کہا کہ تجار یونین بہت بہترین کام کررہا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ تجار یونین اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرکے بازار کے مسائل کو فور ی طور پر حل کرے گا۔

اجلاس کے آخر میں صدر محفل جناب خیر الاعظم نے اختتامی خطاب میں تجار برادری سے تعلق رکھنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اور تجار یونین کے صدراور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا ۔نئے تشکیل شدہ ایگزیگٹیو کمیٹی کو تاکید کی کہ وہ بھی تجار یونین کے ساتھ ساتھ مسائل حل

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button