خبریں

ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا چناؤ، 400 سے زائد طلبہ و طالبات نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

گلگت ( پ ر) ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سالانہ انتخابات کا انعقاد۔2018-19کیلئے محمد رحیم صدر مقرر ، نائب صدر معین اللہ بیگ ، ایچ۔ایس۔ایف وومن ونگ کی صدر عینی سعید جبکہ ایچ۔ایس۔ایف ڈاٹر ونگ GYF کے چیئرمین صابر اللہ بیگ مقرر ہوگئے ہیں۔

ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سالانہ کنونشن کے دوران نئی کابینہ کیلئے باقاعدہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں چار سو سے زائد طلباء و طالبات نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور نئی کابینہ کے چناؤ کے بعد نئی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف بھی لیا۔دوران کنونشن نئی کابینہ کیلئے باقاعدہ طور پر انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں ایچ سی ایف کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔الیکشن کمیشن کے فرائض معیز علی اور ان کے ٹیم نے انجام دیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی اکبر شاہ ہاشوان تھے۔تقریب میں یاسین سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، غذر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔تقریب سے اکبر شاہ ہاشوان، عزیز علی داد ، عمران شمس، شاہانہ شاہ، یونس دلیاب کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین کاکہنا تھا کہ ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنے کے علاوہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔امید ہے کہ HSFاپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی داخل ہونے والے نئے طلباء و طالبات مثبت انداز میں رہنمائی کرتے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہونے والے نئے طالباء و طالبات کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی۔ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداران کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی میں مثبت سرگرمیاں و طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ روابط کو بھی برقرار رکھیں گے تاکہ گلگت بلتستان کے مادر علمی کے۔آئی۔یو میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو حصول علم میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button