نوجوان

آل پاکستان فوٹوگرافی مقابلے میں‌گھانچھے کے دو نوجوانوں‌کی شاندار کارکردگی

گانچھے(محمد علی عالم) گانچھے سے تعلق رکھنے والے دونوجوان فوٹو گرز نے آل پاکستان فوٹو گرافی مقابلے میں نمایاں پوزیشن کر لی۔ مقابلے میں ملک بھر سے پچاس سے زائد معروف فوٹو گرافر نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویوز(WAVES) نامی ادارے کے زیر اہتمام آل پاکستان فوٹو گرافی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے ملک سے پچاس سے زائد مشہور فوٹوگرافرز نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے نوجوان فوٹو گرافر خاقان عباس نے پہلی جبکہ زاہد ستروغی یتو  نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، اور خانپور سے تعلق رکھنے والے اسد زرگر نامی فوٹو گرافر نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

 خاقان عباس اور زاہد ستروغی یتو کا تعلق خپلو سے ہے۔ اس سے قبل بھی دونوں نے ملکی و غیر ملکی سطح پر فوٹو گرافی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کی حسین وادیوں اور خوبصورت مقامات کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کر رہے ہیں۔

زاہد ستروغی یتو سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان خصوصا بلتستان کی قدیم ثقاقت کو زندہ رکھنے اور مقامی زبان بلتی میں پروگرام بھی چلاتے ہیں۔ انکا پروگرام بلتستان (پاکستان) کے علاوہ بھارت میں مقیم بلتی کمیونٹی کے لوگوں میں بھی بہت مقبول ہے۔

عوامی حلقوں نے فوٹو گرافی کے مقابلے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر دونوں نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے، اور اسے گلگت بلتستان کے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button