صحت

ٹی بی کی ادویات ملک بھر کی طرح دیامر میں بھی مفت مل رہی ہیں، ڈاکٹر انجم حمید

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام سہہ ماہی ریویو میٹنگ کے حوالے سے ایک نشت مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمبین سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے سئینرز ڈاکٹروں ڈاکٹر منصورالحق ، ڈاکٹر نصیرالدین ، ڈاکٹر قاسم ، ڈاکٹر مصطفیٰ ،ڈاکٹر انعام اللہ ، ڈاکٹر جاوید ڈاکٹر تنویر و پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ۔اس موقع پر ریجنل کوارڈینٹر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر انجم حمید نے کہا کہ ٹی بی ایک وبائی مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کی جارہی ہے ۔ٹی بی کی ادویات ملک بھر کی طرح دیامر میں بھی فری مل رہی ہے جس کے لئے باقاعدہ سنٹرز کھول دئیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مختلف جگہوں میں ٹی بی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں مفت ادویات کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے تشخیص کردہ بہت سے ٹی بی کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ جبکہ کئی مریض زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے ٹی بی کنٹرول پروگرام دیامر کے سٹاف شہزاد عالم اور محمود عالم کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر موبین نے کہا کہ عوام میں ٹی بی کے حوالے سے کافی شعور پیدا ہو چکا ہے ۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام بہتر انداز میں کام کر رہا ہے ۔ ٹی بی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button