خبریں

ہنزہ میں گلگت بلتستان کلچرل فیسٹیول منعقد کیا جائے ، عوامی حلقوں کا مطالبہ

ہنزہ(رحیم امان) عوامی حلقہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح صوبائی حکومت نے ضلع گلگت میں کرکٹ،ضلع غذر میں فٹبال اور ضلع نگر میں والی بال سپورٹس ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا اسی طرح ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہنزہ میں گلگت بلتستان لیول کا کلچرل فیسٹول کا انعقاد کریں کیونکہ ہنزہ کے عوام کا گلگت بلتستان کی کلچر کی ترویج میں اہم کردار رہا ہے اور ہنزہ ایک اہم سیاحتی مقام بھی ہے جہاں سالانہ لاکھوں سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں ایسے پروگراموں سے آنے والے ان سیاحوں کو گلگت بلتستان کے ثقافت سے آگاہی حاصل ہوگی ا ور فیسٹول کی انعقادسے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ثقافت کو فروغ ملے گاچونکہ گلگت بلتستان کی معشیت کا زیادہ تر دارومدار سیاحت پر ہے اور ایسے ایونٹس کی انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button