خبریں

ہنزہ میں‌ امام حسین علیہ اسلام کی ولادت کا دن مذہبی جوش اور عقیدت سے منایا گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) حضرت امام حسینؑ کا یوم ولادت ہنزہ میں بھی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ مساجد، امام بارگاہوں کو برقی قمقوں سے سجایا تھا جبکہ پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا۔ ہنزہ میں مختلف امام بارگاہوں پر محافل کا اہتمام کیا گیاتھا ۔ ہنزہ میں یوم ولادت حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں مرکزی محفل امامیہ کمپلیکس گنش میں منعقد ہوا ۔ محفل سے مولانا غلام رسول اور شیخ مقبول حسین ہنزائی سمیت بہت سے شعراء نے مولاکے شان میں قصیدہ خوانی ،بارگاہ امامت میں عقیدت کے پُھول نچھاور کئیں ۔ حضرت امام حسین ؑ کی فضیلت اور اُن کی دین اسلام کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئیں ۔ محفل کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دُعا کی گئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button