نوجوان

عابد حسین المہدی یونٹ گنش ہنزہ کے صدر منتخب

ہنزہ (پ۔ر) عابد حسین آئی ایس او المہدی یونٹ گنش ہنزہ کے صدر منتخب ہوگئے ۔آئی ایس او آج ہر جوان کی ضرورت ہے جہاں تعلیمی اداروں میں تعلیم پر توجہ دیا جا تا ہے لیکن تربیت نہ ہونے کہ وجہ سے آج ہمارے اکثر بچے مختلف قسم کی معاشرتی اور روحانی بیماروں کا شکار ہیں ،اس نفسانفسی کے عالم میں آئی ایس او وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہے ۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن المہدی یونٹ گنش ہنزہ کے سالانہ کنونش کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالب علموں اور بزرگان نے شرکت کی ،کنونشن میں برادر عابد حسین کو نئی سال کے لیے یونٹ صدر منتخب کیا گیا ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کا خصوصی نمائندہ ظفر رضا کا کہنا تھا کہ آج کے زمانے میں والدین اپنے بچوں کی تربیت کے لیے فکر مند ہے معاشرے میں ہر قسم کی برائیاں موجود ہے ایسے میں تمام والدین کی امید اور توجہ کا مرکز آئی ایس او ہے جس نے آج تک ہزاروں تربیت یافتہ جوان معاشرے کو دیا ہے جو آج والدین اور معاشرے کے لیے قابل فخر اور فائدہ مند ہیں۔

آئی ایس او گلگت ڈویژن کا ڈویژنل صدر عارف حسین علی جانی نے ٹیلیفون پر نو منتخب یونٹ صدر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے آپ کو معاشرہ سازی اور خود سازی کا موقع عطا کیا جس سے بھر پور فائدہ اٹھا تے ہوئے ہنزہ کے جوانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام کریں ۔آج معاشرے میں تربیت نہ ہونے کی وجہ سے نئی نئی معاشرتی برائیوں کا ایجاد ہوا ہے جس میں ہمارے اسکولوں ،کالجز اور یونیورسٹی کے بچے تباہ ہو رہے ہیں ،ایسے ماحول میں آئی ایس او خدا کی عظیم نعمت ہے جو اس ماحول سے بچوں کو نہ صرف محفوظ رکھتی بلکہ ان کی بہترین تربیت کر کے معاشرے کے لیے ایک بہترین انسان تیار کرتی ہے ،لہذا علاقے کے تما م طالب علموں کو آئی ایس او کے ساتھ منسلک کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button