حادثات

بابوسر میں‌لاپتہ شخص کی لاش مل گئی

چلاس (بیورورپورٹ) بابوسر میں شکار کی غرض سے نکل کر لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش بابوسر کٹئی نالہ کی پہاڑیوں سے برآمد۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بابوسر کی رہائشی نور جہاں شکار کیلئے کٹئی نالہ کی طرف نکل کر شام کو واپس گھر نہیں آیا تھا ،جس کے بعد لواحقین رات بھر تلاش کے بعد نور جہاں کا پتہ نہیں لگا سکے تھے،ہفتے کے روز چلاس اور تھک قومی رضاکار فورس،مقامی افراد،دیامر پولیس اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو  اور مقامی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعدادنے لاپتہ شخص کی تلاش شروع کر دی ،بابوسر کٹئی نالہ میں برف باری اور موسم کی خرابی کی وجہ سے لاپتہ شخص کی تلاش میں شروع دن کافی مشکلات کا سامنا رہا تاہم ہفتے کے روز موسم ٹھیک ہونے کی وجہ سے تلاش کرنے میں زیادہ مشکلات درپیش نہیں ہوئی تاہم برف زیادہ ہونے کی وجہ سے لاپتہ شخص کی لاش بروقت نہیں مل سکی۔ہفتے کے روز طویل جدوجہد کے بعد مقامی لوگوں اور رضاکار فورس کے جوانوں کو نور جہاںکی لاش کٹئی نالہ کے برفانی پہاڑیوں کے نیچے ایک کھائی سے ملی ،لاش برف کے نیچے دبی ہوئی تھی،لاش کا ایک عضو برف سے اوپر ہونے کی وجہ سے نظر آئی۔مقامی لوگوں نےلاش کو فورا بابوسر پہنچا دیا اور وہاں سے ریسکیو کی ٹیموں نے چلاس پہنچا کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق نور جہاں کی موت برف سے پھسلن کی وجہ سے ہوئی ہے ۔بروقت اور فوری طور پر لاش برآمد کرنے پر لواحقین نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور مقامی لوگوں،قومی رضاکار فورس،پولیس اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے جوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button