عوامی مسائل

سوست پورٹ میں‌مزدوروں‌کا ٹھیکہ غیر مقامی شخص کو دینا علاقے کے ساتھ زیادتی ہے، لیبر ونگ پیپلز پارٹی کے رہنماوں‌کا مشترکہ بیان

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لیبرونگ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر فرمان کریم اور ڈسٹرکٹ ہنزہ کے صدر نصراللہ خان نے مشترکہ بیان میں کہاکہ سوست ڈرائی پورٹ میں مزدوروں کا ٹھیکہ ایک غیر مقامی فرد کے حوالے کرکے مقامی افراد اور مزدور طبقے کے ساتھ سنگین زیادتی اور نہ انصافی کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی لیبرونگ اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو جلد از جلد واپس لے اور گلگت بلتستان کے مقامی فرد کے حوالے کرے، بصورت دیگر پیپلز پارٹی لیبرونگ گلگت بلتستان اور خصوصاضلع ہنزہ مزدورں کے ساتھ ملکر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے ایک طرف صوبائی حکمران دعویٰ کرتے ہیں کہ علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا لیکن دوسری طرف مزدور طبقے کے اُوپر ایک غیر مقامی افرادکو مسلط کرکے مزدوراور مقامی لوگوں کا استحصال شروع کیا ہے جوکہ ایک ناقابل قبول عمل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام ،مزدور،کسان طبقے کی پارٹی ہے جو کہ غریب عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے نہیں کرے گی ۔یہی پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی فلسفہ اور نظریہ ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button