خبریں

گوجال میں لینڈ ریفارمز کے نام پر حصول اراضی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں، گوجال لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز نیٹ ورک

ہنزہ (بیورو رپورٹ )گوجال لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز نیٹ ورک نے بروز اتوار گلمت میں پورے گوجال کے سماجی اور سیاسی عمائد ین کا ایک مشاورتی فورم منعقد کیا، جس کا مقصد  گوجال کی علا قائی مشکلات اور مسائل کی نشاندہی کرنا تھا ۔فورم میں گو جال بھر سے مختلف سماجی اور سیاسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

طویل گفت و شنید کے بعد شرکاے نے چند پیچیدہ مسائل کی نشاندہی کی جنہیں علاقائی ترقی کے لیے اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا۔ ان مسائل میں اور نمبر پر قراقرم ہائے وے کی تعمیر و مرمت کے دوران اراضی کے استعمال کرے طویل عرصے بعد بھی معاوضے نہ ملنا شامل ہے۔ شرکا نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو اس مسلے کے حل کے لئے نئے عزم سے جدوجہد کرے گی۔ گوجال سب ڈویژن کا نوٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لئے وزیر اعلی اور دیگر حکومتی اکابرین سے رابطہ کاری بھی کی جائے گی۔ فورم کے شرکا نے لینڈ ریفارمز کے نام پر لینڈ ایکویزیشن (حصول اراضی) کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کیا۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بھی کمیٹی کےکوششیں کرے گے۔ نیز، وزیر اعلی کے حالیہ دورہ گلمت گوجال کے موقع پر اعلان شدہ منصوبوں کی منظوری اور تکمیل تیزی سے یقینی بنانا بھی کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کردیا گیا۔

اِس میٹنگ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جسے ’’آل گوجال کمیٹی فار کولیکٹیو ڈیولپمنٹ (کمیٹی برائے اجتماعی ترقی)‘‘ کا نام دیا گیا۔ نوزائیدہ کمیٹی کے اراکین میں ایڈووکیٹ محمد طاہر، محمد اسلم، حاجت محمد، کریم اللہ ، ریحان شاہ اور آصف سخی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button