کھیل

بوائز ہائی سکول گاہکوچ میں‌ہفتہ کھیل کا آغاز

غذر (بیورورپورٹ) گورنمنٹ بوائزہائی سکول گاہکوچ میں سالانہ ہفتہ کھیل کا آغاز ہوگیا ہفتہ کھیل کے اس اہم ایونٹ کا افتتاع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے زیر نگرانی تمام مڈل و پرائمری سکولوں کی ٹیموں نے مشترکہ مارچ پاسٹ سے ہوا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سپورٹس آفیسر غذر مدثر تھے ابتدائی میچ مڈل سطح کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ اور مڈل سکول عیشی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بوائز ہائی سکول گاہکوچ کی ٹیم نے مڈل سکول عیشی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول کرکے یہ میچ اپنے نام کر لیا دوسر امیچ انڈر 12کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں ہائی سکول گاہکوچ کی بی ٹیم نے مڈل سکول گلو داس کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول کرکے یہ میچ جیت لی جبکہ رواں ہفتے فٹ بال کے علاوہ والی بال کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button