صحت

حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں‌شعور کی آگاہی کے لئے علی آباد ہنزہ میں‌ ریلی کا انعقاد

ہنزہ (بیورورپورٹ)محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال علی آباد سے نکالی گئی فور سیزن ہوٹل پر اختتام پذیر ہوا۔ ریلی کا مقصد بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے عوام میں شعور آگاہی اُجاگر کرنی تھی ریلی میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی میں شر یک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشیر نے کہاکہ پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر پولیو جیسے خطرناک بیماریاں موجود ہے ۔ لوگوں میں شعور آگاہی نہیں ہونے کی وجہ سے پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکیں ۔ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد عوام میں خطرناک بیماریوں کے حوالے سے شعور آگاہی دینا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بچوں کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکے نہایت اہمیت کے حامل ہے ۔ لہذا والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کے پیدائش کے بعد محکمہ صحت کے حفاظتی سنٹرز سے رابطہ کرکے کارڈ بنوائیں اور شیڈول کے مطابق ویکسنیشن کروائیں ۔تاکہ آپ کے بچے مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ بچوں کی ٹی بی ، پولیو، خناق،کالی کھانسی ، تشنج ،ہیپاٹاٹئس ۔گردن توڑ بخار، نمونیہ ،خسرہ وغیرہ کے حفاظتی ٹیکے ہنزہ نگر کے ویکسنیشن سنٹرز پر مفت لگوائیں جاتے ہیں ۔یہ حفاظتی ٹیکے آپ کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھتا ہیں لہذا محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرکے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرے۔شعور آگاہی کے حوالے سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسی ٰ کریمیٰ امام جمعہ والجماعت مسجد علی ،علی آباد نے کہاکہ محکمہ صحت ہنزہ نگر کا مشکور ہوں کہ اُنہوں نے بچوں کی صحت کے حوالے سے شعور آگاہی واک کا اہتمام کیا جو معاشرے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔ بچے صحت مند ہونگے تومعاشرہ صحت مند ہوگا ۔ہمیں محکمہ صحت کے شانہ بشانہ ملکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔بچوں کی صحت کی دیکھ بھال ہماری اولین زمہ داری ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ والدین کا فرض بنتا ہے کہ اپنے بچوں کی صحت کی خاطرمحکمہ صحت کے شیڈول کے مطابق بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اسلام میں صفائی کے حوالے سے خاص طور پر زکر کیا گیا ہے جس معاشرے میں صفائی ہوگی وہاں کے لوگ صحت مند ہونگے ۔جس معاشرے میں صفائی کا نقص نظام ہوگا وہاں کے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونگے ۔لہذا ہمیں بچوں کی صفائی کے حوالے سے خاص خیال رکھنا ہوگا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار اسلم نے کہاکہ میں نمبرداروں کی طرف سے عوام کی طرف سے محکمہ صحت خاص کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرونگا کہ LHV,Sکی مرہون منت ہے کہ ہنزہ کے دور افتادہ ایریوں میں جاکر مختلف بیماریوں کے حوالے سے شعور آگاہی دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے یہ سارا کریڈیٹ اُن کو جاتا ہے پہلے زمانے میں یہ سہولیات نہیں ہونے وجہ سے خاص کر سردیوں میں بچوں کی اموات زیادہ ہوتی تھی ۔ لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ حفاظتی ٹیکوں اور ڈاکٹروں کی محنت کی بدولت بچوں کی شرح اموات میں واضع کمی ہوئی ہے ۔ جس کے لئے ہم محکمہ صحت کے شکر گزار ہے ۔ پروگرام کے آخر میں قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد نے پروگرام میں شریک تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ لوگوں کی تعاون کی وجہ سے یہ پروگرام احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوا خاص کر میڈیا کا شکر یہ ادا کرونگا کہ اُنہوں نے ہر پروگرام میں عوام تک ہمار ا پیغام پہنایا ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button