سیاست

تحصیل پھنڈر سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد پیپلز پارٹی میں‌شامل ہوگئے

غذر(محبت حسین سے)پاکستان پیپلز پارٹی کی تحصیل پھنڈر میں رکنیت سازی مہم جاری ۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی تحصیل پھنڈر کے صدرنمبردار ولی شاہ کی قیادت میں تحصیل کے عہدیدارن نے پھنڈر کے مختلف گاوں گلاغمولی ، ٹیرو ، چھشی اور پھنڈر پراپر میں مقامی معتبرین سے ملاقاتیں کیں۔تحصیل صدر کا کہنا ہے کہ تحصیل پھنڈر انشااللہ جلد پیپلزپارٹی کا گھاڑ بن جائے گا ، لوگ کثیر تعداد میں پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل پھنڈر کے کوارڈنیٹر مختار حسین کے مطابق تحصیل پھنڈر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کا رہنما خان اکبر خان جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اس حوالے سے وہ اپنے احباب اور عزیز وں کو عتماد میں لے رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کی گاہکوچ کے جلسے میں وہ باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button