عوامی مسائل

ایس سی او کے اعلانات ہوائی ثابت ہوگئے، باشہ اور برالدو میں سروس کا آغاز نہ ہوسکا

شگر( نامہ نگار) ایس سی او کی اعلان محض ہوائی ثابت ہوا علاقہ باشہ اور برالدو میں میں ایس کام سروس شروع نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیکولر فون کی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ایس کام نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ اس سال کے شروع میں شگر کے علاقہ باشہ اور برالدومیں اپنی سروس کا آغاز کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ایس سی او حکام اور انجینئر نے باڈی اور برالدو میں اور نصب کرنے کیلئے سروے مکمل کرکے جگہ کا تعین بھی کردیا تھا۔جبکہ ٹاور کی سکیورٹی اور دیکھ بھال کیلئے ٹاور زمین مالکان کو گلگت میں تین ماہ تربیت بھی فراہم۔کردیا یے۔ اور اس سال مارچ میں سروس کا اغاز کرنے کی خوش خبری بھی سنائی تھی۔ تاہم۔مارچ اور اپریل گزرجانے کے باوجود ایس کام کی سروس کی کہی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایس سی او کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس کام سروس کی جلد آغاز کیلئے فوری طور اقدامات کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button