عوامی مسائل

راولپنڈی سے ترسیل میں‌مسائل کے باعث چلاس میں‌گندم کا بحران پیدا ہورہا ہے

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )چلاس میں گندم بحران شدت اختیار کر گیا ۔محکمہ خوراک دیامر کے ہیڈ آفس میں سٹاف اور عوام کے درمیان توں تکرار معمول بن گیا ۔راولپنڈی سے چلاس بلک ڈپو کے لئے ٹرانسپورٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے چلاس میں گندم بحران نے شدت اختیار کیا ہے۔

زمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹکو نے گندم کی ٹرانسپورٹیشن کا ٹھیکہ لیا ہے لیکن وہ ٹرانسپورٹیشن کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دیامر کی اکثر آبادی بالائی علاقوں کی طرف منتقل ہوتی ہے جو اشیائے خوردونوش سمیت اپنے حصے کی گندم بھی لے جاتے ہیں لیکن گندم کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی آبادی تاحال بالائی علاقوں کی طرف منتقل نہیں ہوئی ہے ۔

دیامر کے عوام نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button