کھیل

جشن بہاراں‌پولو ٹورنامنٹ ہائیلینڈر کلب نے جیت لی، بُز کشی کا مقابلہ اشکومن کے نام

غذر (بیورو رپورٹ) جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ ہائلنڈر کلب نے اپنے نام کرلیا بزکشی کے میچ میں اشکومن نے سلپی کی ٹیم کو شکست دیدی بسرا میں گلمتی کی ٹیم فاتح قرار غذر میں جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پزیر ہوگئی اس اہم ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کمشنر گلگت ڈویثرن عثمان احمد تھے گاہکوچ میں منعقد اس اہم میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی پولو میچ سے قبل بزکشی کا میچ اشکومن اور سلپی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اشکومن کی ٹیم نے ایک گول کرکے یہ میچ اپنے نام کرلیا جبکہ علاقے کا قدیم کھیل بسرا میں گلمتی کی ٹیم نے عیشی کی ٹیم کو شکست دیدی پولو کا فائنل میچ گاہکوچ ہائلنڈر اور یاسین ائے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہائلنڈر کی ٹیم نے دو کے مقابلے میں چھ گول کرکے جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا اس اہم ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کمشنر گلگت ڈویثرن عثمان احمد تھے انھوں نے جیتنے والی ٹیموں کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button