تعلیم

17 سالوں کے دوران آغا خان یونیورسٹی پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر گلگت نے 20 ہزار سے زائد اساتذہ کی تربیت کی ہے

گلگت ( نامہ نگار) آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ کے 25سال مکمل ہونے پر پی ڈی سی این میں تقریب منقعد ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ کو 25سالوں کی شاندار تعلیمی خدمات اور خاص طور پر گلگت بلتستان کے لئے تعلیمی ماہرین ، اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز تیار کرنے پر مبارک باد پیش کر تے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ اور حکومت ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں اپنا رول ادا کرے۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے گلگت بلتستان میں تعلیمی شعبے ، معاشی شعبے اور دیگر شعبوں میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی معیار زندگی کو بلند کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ کے پروفیسرانجم ہلال نے آغا خان یونیورسٹی کی پاکستان معیشت کے لئے سالانہ خدمات کے حجم پر روشنی ڈالی ۔ آغا خان یونیورسٹی ایک سال میں پاکستانی معیشت میں 103ارب روپوں کی مد میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور براہ راست اور بالواسطہ طور پر 42,000روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اے کے یو کی معاشی خدمات اور اثرات کا یہ تحقیقی روپوٹ پاکستان میں کسی یونیورسٹی کی طرف سے ہو نے والا پہلا اپنی نوعیت لا ریسرچ ہے ۔ امید ہے کہ اس ریسرچ سے دیگر یونیورسٹیز اور اعلیٰ اداروں کو اس طرح کی تحقیقات کرنے کے لئے روشنی ، ہمت اور رہنمائی فراہم ہو گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز نوزف صدر آغا خان یونیورسٹی اور ڈائریکٹر آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مولا داد نے آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ کے خدمات پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ پاکستان کی پہلی پرائیویٹ یو نیورسٹی ہے جو پچھلے تین عشروں میں ہیلتھ سائنسز ، ریسرچ ، اسلامی تہذیب و تمدن کی ارتقا اور تعلیمی خدمات میں پاکستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ آغاخان یو نیورسٹی کے انسٹیسٹیوٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ پی -ایچ -ڈی ،ایم-ایڈ ، ایڈوانس ڈپلومہ اور پیشہ وارانہ ترقی کے مختصر پروگرام کے ذریعے بطور خاص پاکستان کے لئے معیاری انسانی وسائل پیدا کرتا ہے۔پی -ڈی -سی -این جو آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیو ٹ فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ کا ذیلی ادارہ ہے گلگت بلتستان میں گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے سکولوں کی ترقی اوت اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت پر کام کر رہا ہے ۔

پچھلے سترہ سالوں میں پی -ڈی -سی -این نے مجموعی طور پر 20,000اساتذہ اور دوسرے لوگوں کی تربیت کی ہے ۔ اس وقت پی -ڈی -سی -این ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے دو اہم پراجیکٹس کا کام کر رہا ہے۔ جس میں دور دارز علاقوں میں گورنمنٹ کے 130سکولوں کی بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری پراجیکٹ کے تحت 36سرکاری سکولوں میں ایجوکیشن کی بہتری لانے کی کوشش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button